Maktaba Wahhabi

177 - 437
اورفرمایا: ﴿وَمَن يَبْتَغِ غَيْرَ‌ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَن يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَ‌ةِ مِنَ الْخَاسِرِ‌ينَ﴾ (آل عمران۳ /۸۵) ’’اورجوشخص اسلام کے سوا کسی اوردین کاطالب ہوگا وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گااورایسا شخص آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا ۔‘‘ نیزفرمایا: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَ‌ضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾ (المائدہ۵ /۳) ’’آج ہم نے تمہارے لیے تمہارا دین کامل کردیا اوراپنی نعمتیں تم پر پوری کردیں اورتمہارے لیے اسلام کو دین پسند کیا ۔‘‘ اسلام اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی کی عبادت کا نام ہےیعنی تمام ماسوااللہ کی بجائے صرف اورصرف اسی کی عبادت کی جائے، اس کے اوامر کی اطاعت بجالائی جائے، اس کے نواہی کو ترک کردیا جائے، اس کی حدود کی پاسداری کی جائے، ہر اس چیز کے ساتھ ایمان لایا جائے جس کے بار ے میں اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی خواہ اس کا تعلق ماضی سے ہویا مستقبل سے ۔ادیان باطلہ میں کوئی بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ نہیں ہے اورنہ پسندیدہ بلکہ یہ سب ایجاد بندہ اورغیر منزل ہیں۔جب کہ اسلام اللہ تعالیٰ کے تمام رسولوں کا دین ہے اورہاں البتہ ان کی شریعتوں میں قدرے اختلاف رہا ہےجیسا کہ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنكُمْ شِرْ‌عَةً وَمِنْهَاجًا﴾ (المائدہ۵ /۴۸) ’’ ہم نے تم میں سے ہر ایک(فرقے)کے لیے ایک دستوراورطریقہ مقررکیا ہے ۔‘‘ غیراللہ کے لیے ذبح کرنا شرک ہے سوال : میرے خاندان میں ابھی تک یہ رسم چلی آرہی ہے کہ وہ اولیاء صالحین کی قبروں پر تقرب حاصل کرنے کے لیے بکریوں کو ذبح کرتے ہیں، میں نے انہیں اس سے منع کیا ہے تواس سے ان کے عناد میں اضافہ ہی ہوا ہے، میں نے ان سے کہا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک ہے تو انہوں نے کہا کہ ’’ہم اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کرتے ہیں جس طرح ا س کی عبادت کا حق ہے اوراگر ہم اس کے اولیا ء کی عبادت کریں اوراللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے یہ کہیں کہ اے اللہ !بحق فلاں ولی ہمیں شفاء دے یا ہماری فلاں مصیبت کو دورکردے، تواس میں کیا گناہ ہے ؟‘‘ میں نے کہا کہ ہمارے دین میں اس طرح کہ کسی واسطہ کا کوئی تصور نہیں ہے توانہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو۔آپ کی رائے میں ان لوگوں کے علاج کے لیے کیا تدبیر مناسب ہوسکتی ہے، میں ان کے حوالے سے کیا کروں، بدعت کے خلا ف کس طرح لڑائی کروں؟امید ہے رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقعہ بخشیں گے! جواب : کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں یہ بات معلوم ہے کہ غیر اللہ کے نام پر ذبح کرکے تقرب حاصل کرنا خواہ غیراللہ کا تعلق اولیاء سے ہو یا جنوں سے یا بتوں سے یا دیگر مخلوقات سے، یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک اورجاہلیت ومشرکین کے اعمال میں سے ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا ہے: ﴿قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّـهِ رَ‌بِّ الْعَالَمِينَ ﴿١٦٢﴾ لَا شَرِ‌يكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْ‌تُ وَأَنَا أَوَّلُ
Flag Counter