(روزہ)
رمضان کے صیام وقیام کی فضیلت
عبدالعزیز بن عبداللہ بن بازکی طرف سےہراس مسلمان کےنام جومیری اس تحریرکودیکھے!اللہ تعالیٰ مجھےاورتمام مسلمانوں کواہل ایمان کےراستےپرچلنےکی توفیق عطافرمائےاورمجھےاورانہیں قرآن وسنت کےاحکام کوسمجھنےکی توفیق سےنوازے۔آمین!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
امابعد:یہ ایک مختصر سی نصیحت ہےجس کاتعلق رمضان کےصیام وقیام اوراس م ہیں ہ میں اعمال صالحہ میں سبقت کی فضیلت سےہےاس کےساتھ ساتھ کچھ ضروری احکام ومسائل بھی بیان کیےجائیں گےجن سےبعض لوگ ناواقف ہوتےہیں۔حدیث سےثابت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کورمضان کی آمدکی خوشخبری سنایاکرتےاورفرمایاکرتےتھےکہ یہ ایک ایسا مبارک م ہیں ہ ہےجس میں رحمت کےدروازےاورجنت کےدروازےکھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کےدروازےبندکردیئےجاتےہیں اورشیطانوں کوبیڑیاں پہنا دی جاتی ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی ارشادفرمایاکرتےتھےکہ جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہےتوجنت کے(سارے)دروازےکھول دیئےجاتےہیں اوران میں سےکسی دروازہ کوبھی بندنہیں رہنےدیا جاتا اورجہنم کے(سارے) دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اوران میں سےکسی دروازہ کوبھی کھلانہیں رہنےدیاجاتا۔شیطانوں کوپابندزنجیر وسلاسل کردیاجاتاہےاورایک منادی کرنےوالایہ اعلان کرتاہےکہ اےنیکی کےطالب!آگےبڑھ اوراےبرائی کےطالب!(اب تو)رک جا۔اللہ تعالیٰ جہنم سےلوگوں کورہائی عطافرماتاہےاوریہ سلسلہ ہررات جاری رہتاہے۔
نبی علیہ الصلوٰۃوالسلام ارشادفرماتےہیں:’’تمہارےپاس رمضان کام ہیں ہ آیاہےجوبرکت کام ہیں ہ ہے، اس م ہیں ےمیں اللہ تعالیٰ تمہیں(اپنی رحمت سے)ڈھانپ لیتاہے، وہ اپنی رحمت نازل فرماتاہے، گناہوں کومٹادیتاہےاوردعاکوشرف قبولیت سےنوازتاہے، اللہ تعالیٰ دیکھناچاہتاہےکہ تم میں نیکی کاکس قدرجذبہ اورشوق ہے، وہ تمہاری وجہ سےفرشتوں کےسامنےفخرکرتاہے، لہٰذاتم بھی اپنی طرف سےاللہ تعالیٰ کودکھادوکہ تم نیکی کےعلمبردارہواوریادرکھووہ شخص انتہائی بدبخت ہےجواس ماہ میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سےمحروم رہا ۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کایہ بھی ارشادگرامی ہےکہ’’جوشخص ایمان اورحصول ثواب کی نیت سےرمضان کےروزےرکھےگاتواللہ تعالیٰ اس کےسابقہ تمام گناہ معاف فرمادےگااورجوایمان اورحصول ثواب کی نیت سےرمضان میں قیام کرےگا تو
|