(رضاعت)
میں نے اپنے ماموں کی بڑی بیٹی کے ساتھ دودھ پیا تھا۔۔۔۔
سوال : میں جوان ہوں، میں نے اپنے ماموں کی بڑی بیٹی کے ساتھ دودھ پیا تھااوراس کے بعد اس کی کئی اوربہنیں بھی پیداہوئیں اوروہ اب شادی شدہ ہیں توکیا میرے لیے یا میرے بھائیوں میں سے کسی ایک کے لیے یہ جائز ہے کہ ان میں سے کسی ایک کا رشتہ طلب کرے؟
جواب : اےسائل!اگرآپ نے اپنے ماموں کی بیوی کا پانچ باریااس سے زیادہ باردودھ دوسال کی عمر میں پیا ہے توآپ کے ماموں کی تمام بیٹیاں آپ کی بہنیں ہیں، آپ ان میں سے کسی ایک سے بھی شادی نہیں کرسکتے لیکن آپ کے دوسرےبھائی جنہوں نے آپ کے ماموں کی بیوی کا دودھ نہیں پیا ان کے لیے آپ کی ماموں زادسےشادی کرنے میں کوئی حرج نہیں، جب کہ آپ کے ماموں کی بیٹیوں نے آپ کے بھائیوں کی ماں یا آپ کے باپ کی بیوی یاآپ کی بہنوں کا دودھ نہ پیاہو۔خلاصہ یہ کہ آپ کے بھائیوں کے لیے اپنے ماموں کی بیٹیوں سے شادی کرنے میں کوئی حرج نہیں جب کہ ان کے درمیان رضاعت کا رشتہ نہ ہو ۔جونکاح سے مانع ہو، اس لیے کہ ماموں کی بیوی سے رضاعت کا رشتہ آپ ہی کے ساتھ مخصوص ہے اس سے آپ کے ماموں کی بیٹیوں سےآپ کے بھائیوں کا نکاح کرنا حرام نہیں ہوگا۔واللّٰہ ولی التوفیق۔
ایک عورت کی بیٹی ہے اوردوسری کا بیٹا اورانہوں نے ایک دوسری کے بچوں۔۔۔۔
سوال : دوعورتیں ہیں جن میں سے ایک کا بیٹا ہے اوردوسری کی بیٹی اور ان دونوں عورتوں نے ایک دوسری کے بچوں کو دودھ پلایا ہے تودودھ پلانے والوں کے بھائیوں میں سے کون کون دوسری عورت کی بیٹیوں سے شادی کرسکتے ہیں؟
جواب : جب کوئی عورت کسی بچے کودوسال کے اندراندرپانچ معلوم رضعات یااس سےزیادہ پلائےتودودھ پینے والابچہ اس کا بیٹا بن جاتا ہےاوراس کے شوہر یعنی صاحب لبن کا بھی بیٹا بن جاتا ہے اوراس عورت کی ساری اولاد خواہ وہ اسی صاحب لبن شوہر سے ہویا کسی دوسرے شوہر سے، وہ اس دودھ پینے والے بچے کے بہن بھائی بن جاتے ہیں اور صاحب لبن شوہرکی اولادخواہ وہ اس دودھ پلانے والی بیوی کے بطن سے ہویا کسی دوسری بیوی کے بطن سے، وہ بھی اس دودھ پینے والے بچے کے بہن بھائی ہوتے ہیں۔اس دودھ پلانے والی عورت کے بھائی اس بچے کے ماموں ہوں گےاور صاحب لبن شوہرکے بھائی اس بچے کے چچاہوں گے۔عورت کا باپ اس بچے کا نانا اورماں نانی ہوں گے، صاحب لبن شوہرکا باپ بچے کادادااورماں دادی ہوگی کیونکہ سورہ النساءمیں اللہ تعالیٰ نے محرمات کاذکر کرتے ہوئے فرمایاہے:
﴿وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ﴾(النساء۴ /۲۳)
|