Maktaba Wahhabi

294 - 437
دن کےزوال کےبعدسےلےکرقربانی کی رات کی طلوع فجرتک ہےاوراس پرتمام اہل علم کااجماع ہے۔ اگرکوئی زوال سےپہلےوقوف کرتاہےتواس کےبارےمیں اہل علم میں اختلاف ہے، اکثرکا قول یہ ہےکہ اگرزوال کےبعدوقوف نہ کرےتوپہلاوقوف کافی نہ ہوگااوراگرکوئی زوال کےبعددن کویا رات کووقوف کرلے تویہ کافی ہوگا۔افضل یہ ہےکہ نمازظہر وعصرکوجمع تقدیم کی صورت میں ادا کرنے کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک وقوف کرے۔دن کےوقت وقوف کرنےوالےکےلیےیہ جائزنہیں کہ وہ غروب آفتاب سےقبل وقوف کوختم کرےاوراگرکسی نےغروب آفتاب سےپہلےختم کردیاتواکثراہل علم کےنزدیک اس صورت میں فدیہ واجب ہوگاکیونکہ اس نےایک واجب کوترک کیاہےاوروہ یہ ہےکہ دن کےوقت وقوف کرنےوالےکےلیےواجب یہ ہےکہ وہ رات اوردن کےوقوف کوجمع کرے۔ منیٰ سےباہررات بسرکرنا سوال : اگرکوئی حاجی رات بسر کرنے کے لیے منی میں جگہ نہ پائے توکیا کرے؟کیا منی سے باہر رات بسر کرنے کی صورت میں کوئی فدیہ وغیرہ لازم ہوگا؟ جواب : جب حاجی منیٰ میں راتیں بسر کرنے کے لیے جگہ تلاش کرے مگر اسے کوئی جگہ نہ ملے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں کہ وہ راتیں منی سے باہر گزارے کیونکہ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿فَاتَّقُوا اللّٰه مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ (التغابن۶۴ /۱۶) ’’سوجہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرو ۔‘‘ منیٰ میں شب بسرنہ کرنے کی وجہ سے کوئی فدیہ بھی لازم نہ ہوگا کیونکہ یہاں شب بسرکرنا اس کے لیے ممکن ہی نہ تھا۔ کیا حج تمتع وقران کی ہدی کو عرفات میں ذبح کرنا جائز ہے؟ سوال : ایک حاجی نے اپنی ہد ی ایام تشریق میں عرفات میں ذبح کرکے ا س کا گوشت وہاں موجود لوگوں میں تقسیم کردیا، کیا یہ جائز ہے ؟اگراسے حکم کا علم نہ تھا یا اس نے جان بوجھ کر اس طرح کیا تو اس کا کیا کفارہ ہوگا ؟کیا عرفات میں ہدی ذبح کرنے کے بعد حرم میں گوشت تقسیم کرنا جائز ہے ؟ہدی ذبح کرنے کے لیے مخصوص مقام کو ن سا ہے؟جواب سے مستفید فرماکر شکریہ کا موقعہ بخشیں! جواب : حج تمتع وقران کی ہدی کوحرم کے سوا اورکسی جگہ ذبح کرنا جائز نہیں ہے اگر کوئی شخص غیرحرم مثلا عرفات یا جدہ یا کسی اورجگہ اپنی ہدی کو ذبح کردے تویہ جائز نہیں خواہ اس کا گوشت حرم ہی میں کیوں نہ تقسیم کرے، لہذا اس کے بجائے اسے ایک اورجانور حرم میں ذبح کرنا پڑے گا، خواہ اسے اس مسئلہ کا علم ہویا نہ ہو کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہدی کوحرم میں ذبح کیا اورفرمایاتھا کہ مجھ سے مناسک حج سیکھو، اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرتے ہوئے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی اپنے ہدی کے جانور حرم ہی میں ذبح کیے تھے۔ محرم کے بال گرنے کے بارے میں حکم سوال : جب محرم عورت کے غیر اختیاری طورپر سرکے بال گریں تواس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
Flag Counter