Maktaba Wahhabi

333 - 437
مرنےوالی کی وصیت کی تعمیل اوراس کےقرضے(کی ادائیگی)کےبعد(عمل میں لائی جائے) اور جو مال تم (مرد) ترکہ میں چھوڑو اگرتمہاری اولادنہ ہوتوتمہاری عورتوں کااس میں چوتھاحصہ اوراگراولادہوتو ان کاآٹھواں حصہ ہے(یہ تقسیم)تمہاری وصیت کی تعمیل اورقرضے(کی ادائیگی)کےبعد(عمل میں لائی جائے)‘‘ تواس آیت میں بھی اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےمدخولہ وغیرمدخولہ عورتوں میں فرق نہیں کیاتواس سےمعلوم ہواکہ تمام عورتوں کواپنےشوہروں کی وراثت سےحصہ ملتاہےخواہ وہ مدخولہ ہوں یاغیرمدخولہ بشرطیکہ اس میں کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو۔مثلاغلامی، قتل اوراختلاف دین وغیرہ۔ مسلمانوں کےلیےنصیحت الحمدلله وحده والصلاة والسلام علي من لانبي معده وعلي آله وصحبه عبدالعزیزبن عبداللہ بن باز کی طرف سے ہر اس مسلمان کے نام جو میری اس نصیحت کودیکھے، اللہ تعالیٰ مجھےاور ان سب کو دین میں فقاہت عطا فرمائے اور مجھے اور انہیں صراط مستقیم پرچلنےکی توفیق عطافرمائے۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، امابعد: اس نصیحت کےذریعہ میں نےان بعض منکرامورکی طرف توجہ مبذول کروائی ہےجن میں بہت سےمسلمان مبتلاہوچکےہیں اوراس کاسبب ان کی جہالت یایہ کہ شیطان ان کےافکار اورعقلوں کےساتھ کھیل رہاہےاوریہ لوگ محض خواہش نفس کی پیروی کی وجہ سےان منکرامورکاارتکاب کررہےہیں۔ ان منکرامور، فاسدعقائداورکھلم کھلاضلالت وگمراہی سےتعلق رکھنےوالاایک امریہ ہےکہ بعض غافل اورجاہل لوگ کچھ خرافات بکنےوالےمشرکوں، گمراہوں اورگمراہ کرنےوالوں کےبارےمیں یہ عقیدہ رکھتےہیں کہ وہ بیماروں کوشفا دےسکتےہیں، ان سےنقصان کودورکرسکتےاورانہیں نفع پہنچا سکتے ہیں۔ اس بےبصیرتی اورگمراہی سےہم اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں کیونکہ یہ عقیدہ ایمان باللہ کےمنافی ہے، اس لیےکہ اللہ رب ذوالجلال ہی نافع، ضار، رزاق، محی، ممیت، مدبر اور قادر ہے اور وہ ان گمراہوں اور افتراءپردازوں کی باتوں سےبلندوبالا، ارفع واعلیٰ اورپاک ہے، ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِن يَمْسَسْكَ اللّٰه بِضُرٍّ‌ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِ‌دْكَ بِخَيْرٍ‌ فَلَا رَ‌ادَّ لِفَضْلِهِ﴾(یونس۱۰ /۱۰۷) ’’اوراگراللہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچائےتواس کےسوااس کاکوئی دورکرنےوالانہیں ہےاوراگروہ تم سےبھلائی کرناچاہےتواس کےفضل کوکوئی روکنے والا نہیں۔‘‘ لہٰذااگرکوئی شخص یہ عقیدہ رکھےکہ اللہ تعالیٰ کےسواکوئی اوربھی نفع ونقصان کامالک یاشفادےسکتاہےتووہ اللہ تعالیٰ، اس کی کتاب، اس کےفرشتوں اوراس کےرسولوں کےساتھ کفرکرتاہے، اللہ تعالیٰ نےاپنی مخلوق میں سب سےاشرف وافضل انسان سےکہاکہ وہ یہ اعلان کردیں کہ: ﴿قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّ‌ا وَلَا رَ‌شَدًا ﴿٢١﴾ قُلْ إِنِّي لَن يُجِيرَ‌نِي مِنَ اللّٰه أَحَدٌ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا ﴿٢٢﴾
Flag Counter