وجوب عبادت الٰہی اور دشمنوں پر فتح ونصرت کے اسباب
الحمدلله وحده، والصلوة والسلام علي من لانبي بعده، وعلي آله وصحبه _ امابعد:
ہرمکلف انسان کے لیے سب سے اہم واجب اورفرض یہ ہے کہ وہ اپنے اس رب سبحانہ وتعالیٰ کی عبادت کرے جو آسمان وزمین اورعرش عظیم کا رب ہے اورجس نے اپنی کتاب کریم میں یہ ارشاد فرمایا ہے:
﴿ إِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰه الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ ۗ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ ۗ تَبَارَكَ اللّٰه رَبُّ الْعَالَمِينَ﴾(الاعراف۷ /۵۴)
’’درحقیقت تمہارا پروردگار اللہ ہی ہےجس نے آسمانوں اورزمین کو چھ دن میں پیدا کیاپھر عرش پر قائم ہوا، وہی رات کو دن پر ڈھانپ دیتا ہےکہ وہ(دن) اس کے پیچھے دوڑا چلاآتا ہےاوراس نے سورج، چاند اورتارے پیدا کیے، سب اس کے فرمان کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں، دیکھوسب مخلوق بھی اسی کی ہے اورحکم بھی(اسی کا ہے) اللہ رب العالمین بڑی برکت والا ہے۔‘‘
دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا ہےکہ جنوں اورانسانوں کو تواسی نے اپنی عباد ت ہی کے لیے پیدا فرمایا ہے:
﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ﴾ (الذاریات۵۱ /۵۶)
’’اور میں نے جنوں اورانسانوں کو اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وه میری ہی عبادت کریں۔‘‘
یہ عبادت جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے جنوں اورانسانوں کو پیداکیا، اس سے مراد اس کی توحید ہےاورعبادت کی تمام قسمیں مثلا نماز، روزہ، زکوۃ، حج، رکوع، سجود، طواف، ذبح، نذر، خوف، امید، استغاثہ، استعانت، استعاذہ اوردعا کی تمام قسمیں بھی اسی میں شامل ہیں۔اس عبادت میں اللہ تعالیٰ کے ان اوامراورترک نواہی میں اس کی اطاعت بھی شامل ہے جو اللہ تعالیٰ کی کتاب کریم اوراس کے رسول امین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نے بیان کی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے تمام جنوں اورانسانوں کو یہ حکم دیا کہ وہ اس عبادت کو بجالائیں جس کی خاطر انہیں پیدا کیا گیا ہے۔اسی عبادت کے بیان کے لیے اس نے تمام رسولوں کو مبعوث اورتمام کتابوں کو نازل فرمایا ہے، اس کی تفصیل اس کی دعوت اوراسے اخلاص کے ساتھ اداکرنے کا حکم اللہ وحدہ، ہی کے لیے ہے، جیسا کہ اس نے ارشاد فرمایا ہے:
﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ (البقرہ۲ /۲۱)
’’اے لوگو!اپنے پروردگار کی عبادت کروجس نے تم کو اورتم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اس کے عذاب سے)بچو ۔‘‘
اورفرمایا: ﴿وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا﴾ (الاسراء۱۷ /۲۳)
’’اور تمہارے پروردگارنے فیصلہ کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اورماں باپ کے ساتھ بھلائی
|