Maktaba Wahhabi

271 - 437
میں تڑپایا جارہا ہولیکن دوسرے مسلمان ٹس سے مس نہ ہوں اوراپنے بھائیوں کی تائیدوحمایت اورمددکے لیے حرکت میں نہ آئیں ۔الاماشاءاللہ ۔تویہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔لہذا مسلمان حکومتوں اورصاحب ثروت مسلمان افرادپر یہ واجب ہے کہ وہ اپنے ان کمزوربھائیوں کی طرف شفقت ورحمت کی نظر سے دیکھیں اورقابل اعتماد مسلمان سفراءیا مسلمان حکومتوں کی طرف سے اپنے بھائیوں کے حالات کی خبر گیر ی کے لیے بھیجے جانے والے ان وفود کی معرفت ان کی مددکریں جنہیں ان اسلامی ملکوں یا دیگر ممالک کی مسلم اقلیتوں کی طرف بھیجا جارہا ہو۔ اگرعیسائی، یہودی، سوشلسٹ اوردیگر کافر قومیں اپنی قوموں کے ایک ایک فردکے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہیں خواہ وہ دنیا کے دوردارز ملکوں میں رہ رہے ہوں اوران کی ضروریات کووہ پوراکرتی ہیں اوراگران میں سے کسی کو کسی ملک میں کوئی تکلیف پہنچے تووہ اس ملک کو دھمکیاں دیتے ہیں خواہ وہ اس ملک میں جہاں وہ رہ رہا ہو، خرابی ہی کیوں نہ کررہا ہو، توسوال یہ ہے کہ آج دنیا کے بہت سے ممالک میں جہاں مسلمانوں کو صفحہ ہستی سےمٹایا جارہاہے اورانہیں طرح طرح کے آلام ومصائب کا تختہ مشق بنایا جارہا ہے، مسلمان اس پر کیوں خاموش ہیں؟ ہراس جماعت اوراس قوم کو خوب جان لینا چاہئے جو کسی برادرمسلمان قوم کی پریشانی پر حرکت میں نہ آئے کہ یہ افتادکل اس کے سر پر بھی پڑسکتی ہے جس میں آج کوئی دوسری مسلمان جماعت یا قوم مبتلا ہے۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی سے مددمطلوب ہے اوراسی کے حضور یہ دعا ہے کہ وہ اپنے بندوں کے دلوں کو اپنی اطاعت وبندگی کے لیے بیدارکردے، مسلمان حکمرانوں اورعوام کو توفیق عطافرمائے کہ وہ ایک جسم اوربنیان مرصوص کے مانند ہوجائیں تاکہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی اطاعت بجالائیں، کتاب اللہ وسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں، مسلمانوں کی مددکریں اورحسب ذیل ارشادباری تعالیٰ پر عمل کرتے ہوئے ظالموں اورسرکشوں کے خلاف جنگ کریں: ﴿وَلَيَنصُرَ‌نَّ اللّٰه مَن يَنصُرُ‌هُ ۗ إِنَّ اللّٰه لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴿٤٠﴾ الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْ‌ضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُ‌وا بِالْمَعْرُ‌وفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ‌ ۗ وَلِلَّـهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ‌﴾ (الحج۲۲ /۴۰۔۴۱) ’’اورجوشخص اللہ (کے دین)کی مددکرتا ہےاللہ بھی ضرور اس کی مددکرےگا، بے شک اللہ طاقتور(اور)غالب ہے، یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس دیں تو نماز قائم کریں اورزکوۃ اداکریں اورنیک کام کرنے کا حکم دیں اوربرے کاموں سے منع کریں اورسب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔‘‘ وصلي...وبركاته فلسطین میں یہودی مظالم کے شکار مسلمانوں کی مدد کے لیے اپیل برادران اسلام! میں اس اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبود نہیں اورجس نے اپنی کتاب عزیز میں فرمایا ہے کہ : ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ‌ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدۃ۵ /۲)
Flag Counter