Maktaba Wahhabi

293 - 437
ماں یاکسی اورکےلیےنہ کرےیہ حج متعین طورپراسی کےلیےہوگاکہ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَ‌ةَ لِلَّـهِ﴾(البقرۃ۲ /۱۹۶) ’’اوراللہ کےلیےحج اورعمرےکوپوراکرو ۔‘‘ لہٰذاجب کوئی اپنےلیےاحرام باندھےتوواجب ہےکہ اسےاپنےلیےہی پوراکرےاوراگرکسی اورکی طرف سےاحرام باندھےتوواجب ہےکہ اسی کی طرف سےاسےپوراکرے، اپنی طرف سےحج کربھی چکاہوتوبھی احرام باندھنےکےبعداس میں تبدیلی نہ کرے۔ والدین کی طرف سےحج سوال : میں بہت چھوٹی عمرکاتھا، جب میری والدہ کاانتقال ہوگیاتھاتوان کی طرف سےمیں نےایک قابل اعتمادآدمی کوحج پربھیجاہے، میرےوالدکابھی انتقال ہوگیاتھااورمیں ان دونوں میں سےکسی کوبھی نہیں پہچانتا، میں نےاپنےبعض رشتہ داروں سےسناہےکہ میرےوالدنےحج کیاتھا، سوال یہ ہےکہ میں اپنی والدہ کی طرف سےکسی کوحج پربھیج سکتاہوں یامیرےلیےیہ لازم ہےکہ میں خودان کی طرف سےحج کروں؟کیامیں اپنےوالدکی طرف سےبھی حج کروں جب کہ میں نےسناہےکہ انہوں نےحج کیاتھا؟امید ہےرہنمائی فرماکرشکریہ کاموقع بخشیں گے! جواب : اگرآپ اپنےوالدین کی طرف سےخودحج کریں اورشرعی طریقےسےحج کےتمام مناسک مکمل طریقےسےاداکریں تویہ افضل ہےاوراگراہل دین وامانت میں سےکسی کوان کی طرف سےحج کےلیےبھیج دیں، تواس میں بھی کوئی حرج نہیں لیکن افضل یہ ہےکہ آپ خوداپنےوالدین کی طرف سےحج وعمرہ اداکریں، اسی طرح اگرآپ ان کی طرف سےکسی کونائب بناکربھیجیں تواسےبھی یہ حکم دیں کہ وہ آپ کےوالدین کی طرف سےحج وعمرہ اداکرے، یہ آپ کی اپنےماں باپ سےنیکی اورحسن سلوک ہےاللہ تعالیٰ ہم سب کےاعمال کوشرف قبولیت سےنوازے! عورت نےتمام مناسک حج خوداداکیےمگررمی جمارکسی اور۔۔۔ سوال : ایک عورت نےتمام مناسک حج خوداداکیےمگررمی جماراس نےکسی اورکےسپردکردی کیونکہ اس کےہمراہ ایک چھوٹابچہ بھی تھا، یادرہےیہ اس کافرض حج تھاتواس کےباےمیں کیاحکم ہے؟ جواب : کوئی حرج نہیں، اس کی طرف سےوکیل کارمی جمارکرناجائزہےکیونکہ رمی جمارکےوقت بھیڑکی وجہ سےعورتوں کےلیےبہت خطرہ ہوتاہےخصوصااس کےلیےجس کےپاس بچہ بھی ہو۔ وقوف عرفہ سوال : اگرحاجی عرفہ کےقریب مگرحدودعرفہ سےباہروقوف کرےحتیٰ کہ سورج غروب ہوجائےاورپھروہاں سےچلےتواس کےحج کےبارےمیں کیاحکم ہے؟ جواب : اگربوقت وقوف حاجی عرفہ میں وقوف نہ کرےتواس کاحج نہیں ہےکیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: ((الْحَجُّ عَرَفَةُ)) ’’حج وقوف عرفہ کانام ہے ۔‘‘ جوشخص طلوع فجرسےپہلےپہلے، رات کےوقت عرفہ میں آجائےتواس نےحج کوپالیا۔وقوف عرفہ کاوقت عرفہ کے
Flag Counter