Maktaba Wahhabi

237 - 437
یعنی ایک صحابی نے نماز فجر کے بعدانہیں پڑھا توآپ نے اس پرسکوت فرمایااورانہیں اس سے منع نہیں کیا تھا۔ میں نے دس رکعات نماز اداکرنے کی نذر مانی تھی۔۔۔ سوال : میں نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لیے یہ نذر مانی تھی کہ اگر میرے پاؤں کا درد کم ہوجائے تومیں دس رکعات نماز پڑھوں گا۔توکیا میرے لیے جائز ہے کہ میں روزانہ دو رکعت کرکے پانچ دنوں میں دس رکعتیں پڑھ لوں یا یہ واجب ہےکہ ایک ہی دن میں اورایک ہی وقت میں اکٹھی دس رکعتیں پڑھوں، رہنمائی فرمائیں اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے؟ جواب : جب مذکورہ شرط پوری ہوجائے، یعنی پاؤں کا درد کم ہوجائے توآپ کے لیے نذر کو فورا پوراکرنا واجب ہے۔لہذاآپ کسی ایسے وقت میں جو ممنوع نہ ہو دس رکعات اس طرح پڑھیں کہ ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ’’رات اوردن کی نماز دودورکعت ہے ۔‘‘اورآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے کہ ’’جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نذر مانے تووہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کواختیار کرے اورجواللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نذر مانے تو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے ۔‘‘ (صحیح بخاری) تصویروالی گھڑی پہن کرنماز پڑھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ سوال : بعض گھڑیوں کے اندر کئی جانوروں کی تصویریں بنی ہوتی ہیں، کیا ان گھڑیوں کو پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے ؟نیز کیا ایسی گھڑی کے ساتھ نماز جائز ہے یا نہیں جس میں صلیب کا نشان بنا ہو؟ جواب : اگر گھڑیوں میں تصویریں چھپی ہوں اورنظر نہ آتی ہوں توان میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اوراگرگھڑی کے اندرونی یا بیرونی جانب سے تصویریں نظرآتی ہوں تو پھر ان میں نماز جائز نہ ہوگی کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کوحکم دیا تھا کہ’’ کوئی تصویر نہ چھوڑو مگر اس کو مٹا دو ۔‘‘اسی طرح جس گھڑی میں صلیب کا نشان بنا ہواس میں بھی نماز جائز نہیں، الا یہ کہ صلیب کے نشان کو مٹا دیا جائے یا اس پر پینٹ پھیر دیا جائے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ جب بھی کسی چیز پر صلیب دیکھتے تو اسے توڑ دیتے اوربعض روایات میں الفاظ یہ ہیں کہ اسے مٹا دیتے۔ کیاہفتہ میں ایک ہی سورۃ کی دویاتین بارتکرارجائز ہے سوال : کیاہفتہ میں ایک ہی سورۃ کی دویاتین بارتکرارجائز ہے؟ جواب : ایک ہفتہ میں بلکہ ایک ہی دن میں ایک سورۃ کی تکرارجائز ہے اوراس سلسلہ میں کوئی حد محدود نہیں ہے بلکہ یہ بھی جائز ہے کہ ایک ہی نماز کی دورکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک ہی سورہ کو پڑھ لیا جائے، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک باردونوں رکعتوں میں سورہ ’’اذا زلزلت‘‘ کی تلاوت فرمائی ۔ قیام رمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کرپڑھنے میں کوئی حرج نہیں سوال : میں نے گزشتہ رمضان میں یہ دیکھا (اورمجھے پہلی مرتبہ منطقہ حائل میں نماز تراویح پڑھنے کا اتفاق ہواتھا)کہ امام قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھ رہا ہے اورپھر اسے اپنے ایک طر ف رکھ لیتا ہےاوردوبارہ پڑھنے کے لیے اسے پھر ہاتھ میں پکڑلیتا
Flag Counter