Maktaba Wahhabi

217 - 437
’’تو ایسے نمازیوں کےلیے(جہنم کی وادی ویل یا)خرابی ہےجو اپنی نماز سےغافل رہتےہیں، جو ریاکاری کرتےہیں اوربرتنےکی چیزیں عاریتا نہیں دیتے ۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاہےکہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے(۱)یہ گواہی دینا کہ اللہ کےسوا کوئی معبود نہیں اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کےرسول ہیں(۲)نماز قائم کرنا(۳)زکوٰۃاداکرنا(۴)رمضان کےروزےرکھنااور(۵)اس کےلیےبیت اللہ کا حج کرناجوراستےکی استطاعت رکھتاہو۔نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےیہ بھی فرمایاہےکہ ’’ہمارےاوران کےدرمیان عہد نمازہےجونمازکو ترک کردے، وہ کافر ہے ۔‘‘اس موضوع سے متعلق آیات واحادیث بہت ہیں جیساکہ معلوم ہے۔ دوسرا پمفلٹ جو کئی آیات سے شروع کیاگیا اورجن میں سے پہلی آیت یہ ہےکہ: ﴿بَلِ اللّٰه فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِ‌ينَ﴾(الزمر۳۹ /۶۶) ’’بلکہ اللہ ہی کی عبادت کرو اورشکرگزار وں میں سےہو ۔‘‘ اوراس پمفلٹ کےلکھنےوالےنےیہ ذکر کیا ہےکہ جو اسےتقسیم کرےگااسےفلاں فلاں خیر وبھلائی حاصل ہوگی اور جو اسےچھوڑدےگاتواسےفلاں فلاں سزا ملےگی، یہ بھی بےحد باطل اوربہت بڑی جھوٹی بات ہے۔یہ ان جاہلوں اوربدعتیوں کےکام ہیں جوعوام کو حکایات، خرافات اور باطل باتوں میں مشغول رکھ کر اس واضح اورصاف حق سےدور لےجاناچاہتےہیں جو کتاب اللہ اورسنت رسول اللہ میں موجود ہے۔لوگوں کےلیے خیر یاشر کی جوبات بھی پیدا ہو، وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی کی طرف سےہے: ﴿قُل لَّا يَعْلَمُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّـهُ﴾(النمل۲۷ /۶۵) ’’(اےپیغمبر!)کہہ دیجئےکہ جوآسمانوں اورزمین میں ہیں، اللہ کےسوا، غیب کی باتیں نہیں جانتے ۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ قطعا ثابت نہیں کہ جوشخص ان تین یاان سےزیادہ آیتوں کو لکھےتو اسےیہ یہ ثواب حاصل ہوگااورجواسےچھوڑ دےاسےیہ یہ عذاب ہوگا، یہ محض جھوٹا دعویٰ، کذب اوربہتان ہے۔جب یہ حقیقت معلوم ہوگئی تو ثابت ہواکہ ان دونوں پمفلٹوں کو لکھنا، انہیں تقسیم کرنااورکسی بھی طریقےسےان کی ترویج واشاعت میں شرکت کرنا جائز نہیں، اگر کسی نےپہلےایساکیاہوتواسےچاہئےکہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں توبہ کرے، جوکچھ ہوااس پر ندامت کااظہار کرےاورپکاعزم وارادہ کرےکہ آئندہ ایساہرگزہرگزنہیں کرےگا۔اللہ تعالیٰ کےحضور دعاہےکہ وہ ہمیں حق کوحق سمجھنے، اس کی اتباع کرنےاورباطل کو باطل سمجھنےاوراس سےاجتناب کرنےکی توفیق عطافرمائے، نیز ظاہری وباطنی فتنوں سے بچائے۔ وصلي اللّٰه وسلم علي عبده ورسوله محمد وعلي آله واصحابه اجمعين)) نماز باجماعت اداکرناواجب ہے عبدالعزیز بن عبد اللہ بن باز کی طرف سےہراس مسلمان کےنام جومیری اس تحریر کودیکھے، اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو اپنی رضا کےمطابق عمل کرنےکی توفیق عطافرمائےاورمجھےاوران کواپنےان بندوں کی سلک مروارید میں منسلک کرے
Flag Counter