ہے۔تمام اقوال واعمال کوآپ کےاعمال واقوال کی کسوٹی پر پرکھا جائےگاجوآپ کےاعمال وارشادات کےمطابق ہوں گےوہ مقبول اورجومخالف ہوں گے وہ مردودقرارپائیں گےخواہ انہیں سرانجام دینےوالاقائل وفاعل کوئی بھی ہوجیساکہ ’’صحیحین‘‘ اور دیگرکتب حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان موجودہےکہ ’’جس نےبھی کوئی ایساعمل کیاجوہمارےطریقےکےمطابق نہ ہوتووہ مردودہے ‘‘ لہٰذاجولوگ باطنی وظاہری طورپررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کی مخالفت کرتےہیں انہیں ڈرناچاہئےکہ ان کےدلوں میں کفریانفاق یابدعت کافتنہ پیداہوجائےیاقتل یاحدیاقیدوغیرہ کی صورت میں کوئی عذاب الہٰی انہیں اپنی گرفت میں لےلےجیساکہ امام احمدنےعبدالرزاق، معمر، ھمام بن منبہ کی سندسےروایت بیان کی ہےحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نےبیان کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:’’میری اورتمہاری مثال اس آدمی کی طرح ہےجس نےآگ جلائی، جب آگ نے اپنے ارد گرد کوروشن کردیاتوکیڑوں مکوڑوں اورپتنگوں نےآگ میں گرناشروع کردیا، وہ آدمی انہیں آگ میں گرنےسےروکتاہےمگروہ اس پرغالب آکرآگ میں گر جاتےہیں، یہ ہےمیری اورتمہاری مثال میں تمہیں جہنم کی آگ میں گرنےسےبچانےکےلیےتمہاری کمروں سےپکڑتاہوں اورکہتا ہوں کہ آگ سے دور ہوجاؤمگرتم مجھ پرغالب آکر جہنم کی آگ میں گررہےہو۔‘‘ (بخاری ومسلم رحمتہ اللہ علیہمانےان دونوں احادیث کوامام عبدالرزاق کی سندسےبیان کیاہے)
علامہ سیوطی نےاپنےرسالہ ’’مفتاح الجنةفي الاحتجاج باالسنة ‘‘ میں لکھاہےکہ ’’خوب جان لو!کہ جوشخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث، اصول کی معروف شرائط کےمطابق، خواہ وہ حدیث قولی ہویافعلی، کےحجت ہونےکاانکارکرے، وہ کافراوردائرہ اسلام سےخارج ہے، اس کاحشرمسلمانوں کے ساتھ نہیں بلکہ یہودیوں، عیسائیوں یااللہ تعالیٰ کی مرضی ومشیت کےمطابق دیگرکافرفرقوں کےساتھ ہوگا ۔‘‘حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین عظام رحمۃ اللہ علیہم اوران کےبعدکےاہل علم کےسنت کی تعظیم، اس کےمطابق عمل کےوجوب اوراس کی مخالفت سےاجتناب کےبارےمیں بےشمار ارشادات موجودہیں لیکن ہمیں امیدہےکہ ہم نے اس موضوع کے بارے میں جو آیات، احادیث اور آثار ذکر کیے ہیں یہ ایک طالب حق کے لیے کافی ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اور تمام مسلمانوں کےلیے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان اعمال کےبجا لانےکی توفیق عطاءفرمائےجواس کی رضا اور خوشنودی کاموجب ہوں، اس کےناراضی کے اسباب سے بچنے کاباعث ہوں اور وہ محض اپنےفضل وکرم سےہم سب کوصراط مستقیم پرچلنےکی توفیق عطا فرمائے۔
انه سميع قريب’وصلي اللّٰه وسلم علي عبده ورسوله نبينامحمدوعلي آله واصحابه واتباعه باحسان۔
سوڈانی مجلہ’’الرایۃ‘‘ کاسماحۃ الشیخ سےانٹرویو
سوڈان کی جماعت اسلامک نیشنل فرنٹ کے ترجمان ’’ مجلۃ الرایۃ ‘‘ نےسماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز الرئیس لادارات البحوث العلمیۃ والافتاء والدعوۃ و الارشاد سعودی عرب اور رابطۂ عالم اسلامی کی تاسیسی کونسل کےسربراہ
|