یہ کتاب
عصرحاضرکی عظیم علمی دعوتی اورعبقری شخصیت مفتی اعظم سعودی عرب سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن بازحفظہ اللہ نے عقائد، عبادات، معاملات، شریعت الٰہیہ کےنفاذ اورغیرشرعی قوانین کے انکارکے وجوب پردقیق مضامین کے علاوہ فتاوی پرمبنی’’مجموعہ فتاوی ومقالات وتنبیہات ونصائح‘‘ کے نام سے مرتب کی ہے۔جس کا نہایت مستنداردوترجمہ پہلی مرتبہ شائع کیا جارہا ہے۔کتاب جادو، کہانت، نذرونیاز، تصاویر، نفسیاتی بیماریاں، اطاعت والدین، نماز، روزہ، عمرہ، حج اور حج کی اقسام، مکانوں اور پلاٹوں کی زکوۃ، بنکوں کے معاملات، وصیت، میراث، نکاح، طلاق، رشتے طے کرنے کے بارے میں مسائل، شادی بیاہ کی رسومات، غیر مسلم ممالک میں ہوٹلوں سے کھانا کھانے اور مسلم خواتین کے لیے پردہ سےمتعلق احکامات، موسیقی، رشوت، سگریٹ نوشی، محفل میلاد النبی اور دیگر معاشرتی زندگی سے متعلق300 سے زائد فتاوی پرمبنی ہے۔اسلامی شریعت اور روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل سے مکمل آگاہی کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ہر مرد و
زن کے لیے نہایت ضروری ہے۔
|