Maktaba Wahhabi

418 - 437
اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایاہے:’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نذر مانے تواسے اطاعت کرنی چاہئے اورجواللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نذر مانے تواسے اس کی نافرمانی نہیں کرنی چاہئے ۔‘‘اس حدیث کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں روایت فرمایاہے۔واللہ ولی التوفیق۔ نابالغ بچے کے اعمال صالحہ کا اجروثواب سوال : کیا نابالغ بچے کے اعمال صالحہ مثلا نماز، حج اورتلاوت وغیرہ کا تمام ثواب اس کے والدین کو ملتا ہے یا وہ بچے کے حساب میں بھی لکھا جاتا ہے؟ جواب : نابالغ بچے کے اعمال صالحہ کا ثواب بچے ہی کو ملتا ہے، اس کے والد یا کسی اورکو نہیں ملتا، ہاں البتہ والد نے اسے جوتعلیم دی، نیکی کی طرف اس کی رہنمائی کی اور نیک کاموں میں اس کی اعانت کی، اس کا اسے ضرورثواب ملتا ہے، چنانچہ صحیح مسلم میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حجۃ الوداع کے موقعہ پر ایک خاتون نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چھو ٹے بچے کو پیش کرتے ہوئے دریافت کیا ’’یا رسول اللہ !کیا اس کا بھی حج ہے ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں اورتمہیں اس کااجرملے گا ۔‘‘تواس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج بچے کے لیے ہے اوراس کی ماں کو بچے کو حج کروانے کا ثواب ملے گا۔اسی طرح والد کے علاوہ ہر اس شخص کو بھی ثواب ملتا ہے جو کسی کو نیکی کی تعلیم دیتا ہے، مثلا کوئی شخص یتیم بچوں، رشتہ داروں اورخادموں وغیرہ کو نیکی کی تعلیم دیتا ہے تواسے یقینا ا س کا ثواب ملے گا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’جو شخص نیکی کے کسی کام کی طرف رہنمائی کرے تو اسے عمل کرنے والے کی طرح اجرملتا ہے ۔‘‘(صحیح مسلم)اورپھر یہ نیکی اورتقوی کے کاموں میں تعاون ہے اوراس کا اللہ سبحانہ وتعالیٰ ضروراجروثواب عطافرماتا ہے۔ کیا بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ میں ڈالنا جائز ہے؟ سوال : بعض لوگ بچے ہوئے کھانے کو کارٹون وغیرہ میں ڈال کر سڑک پر رکھ دیتے ہیں تاکہ جانورکھالیں مگر جب صفائی کرنے والے آتے ہیں تووہ اسے اٹھا کر کوڑا کرکٹ میں ڈال دیتے ہیں سوال یہ ہے کیا بچے ہوئے کھانے کو کوڑا کرکٹ میں ڈالنا جائز ہے؟ جواب : واجب یہ ہے کہ کھانا کھانے کے لیے فقیروں کو دے دیا جائے، اوراگر فقیر موجود نہ ہوں تواسے دور کسی ایسی جگہ رکھ دیا جائے جہاں اس کی بے حرمتی نہ ہو اوراسے جانور کھا لیں اوراگر ایسا ممکن نہ ہو تو اسے کارٹون یا لفافوں وغیرہ میں ڈال دیا جائے اوربلدیہ کو چاہئے کہ وہ اپنے عملہ صفائی کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ ان لفافوں وغیرہ کو صاف جگہوں پر رکھ دیں تاکہ جانور کھالیں یا لوگ اپنے جانوروں کو کھلانے کے لیے لے لیں اوراس طرح کھانے کو بے حرمتی اورضیاع سے بچایاجاسکتا ہے۔ برتنوں، ہاتھوں اوردیگر چیزوں کے دھونے کے لیے ایک ۔۔۔۔ سوال : کیا گھر یا کسی بلڈنگ کے مالک کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ تمام اشیاءکے دھونے کے لیے ایک ہی نالی بنائے جس میں برتن بھی دھوئے جائیں، دیگر اشیاء کو بھی دھویاجائے؟کھانا کھانے کے بعد ہاتھ اوردیگر اشیاءبھی؟ جواب : اس میں کوئی حرج نہیں کہ برتنوں، کھانے کے بعد ہاتھوں اوردیگر چیزوں کے دھونے کے لیے ایک ہی نالی بنائی جائے کیونکہ ہاتھوں اوربرتنوں کو لگی ہوئی چکناہٹ، کھانانہیں ہے ہاں البتہ روٹی، گوشت اورکھانے پینے کی دیگر چیزوں کو
Flag Counter