Maktaba Wahhabi

349 - 437
وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللّٰه سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللّٰه غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا﴾ (الفرقان۲۵ /۶۸۔۷۰) ’’اوروہ جواللہ کےساتھ کسی اورمعبودکونہیں پکارتےاورجس جاندارکو مار ڈالنا اللہ نےحرام قرار دیاہے، اس کوقتل نہیں کرتےمگرجائزطریق(یعنی شریعت کےحکم)سےاوربدکاری نہیں کرتےاورجویہ کام کرےگا سخت گناہ میں مبتلاہوگا۔قیامت کےدن اس کودوگناعذاب ہوگااورذلت وخواری سےہمیشہ اس میں رہےگامگرجس نےتوبہ کی اورایمان لایااوراچھےکام کیے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گااوراللہ توبخشنے والامہربان ہے ۔‘‘ اورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ہے کہ’’اسلام(قبول کرنا)تمام سابقہ گناہوں کو مٹادیتا ہے اورتوبہ بھی پچھلے تمام گناہوں کو مٹادیتی ہے ۔‘‘ان کے علاوہ اس مضمون کی بہت سی آیات واحادیث ہیں۔ علماء کے صحیح قول کے مطابق دبرمیں جنسی عمل کرنے کا کوئی کفارہ نہیں ہے اورنہ اس سے بیوی اپنے شوہر پر حرام ہوتی ہے بلکہ اسی کے حبالہ عقد میں باقی رہتی ہے۔ عورت کوچاہئے کہ اس منکر عظیم (انتہائی برے کام)کے بارے میں اپنے شوہر کی بات نہ مانے، اگروہ ایسا کرنے کے لیے کہے توانکار کردے اوراگروہ بازنہ آئے توفسخ نکاح کا مطالبہ کردے۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیں کہ وہ ہر شخص کو اس سے محفوظ رکھے۔ پردہ اوربے حجابی الحمد لله وحده، والصلوة والسلام علي من لانبي بعده، وعلي آله وصحبه ۔۔ امابعد: ہروہ انسان جس میں ادنی سی بھی معرفت ہو، جانتا ہے کہ بہت سے ممالک میں عورتوں کے اظہارحسن وجمال، مردوں سے عدم حجاب اورنمائش زینت ۔۔۔جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قراردیا ہے۔۔۔کے باعث ہی مصیبتیں عام ہوئی ہیں۔بلاشک وشبہ عورتوں کی بے پردگی عظیم منکرات، ظاہرمعاصی اوراللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی عقوبتوں اورمصیبتوں کے اسباب میں سے بڑاسبب ہے کیونکہ فواحش منکرات کا ظہور، جرائم کا ارتکاب، قلت حیا اورعموم فساوغیرہ اظہارحسن وجمال اورعدم حجاب ہی کے برگ وبارہیں۔ مسلمانو!اللہ سے ڈرو اپنے بے وقوف لوگوں کو روکواورعورتوں کو منع کرو کہ وہ ان امورکے ارتکاب سے بازآجائیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے حرام قراردیا ہے۔ان سے پردہ کی پابندی کراؤ اوراللہ کے غضب اوراس کی عظیم سزاؤں سےڈراؤ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے: ((إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الْمُنْكَرَ لَا يُغَيِّرُونَهُ، أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمْ اللَّهُ بِعِقَابِهِ)) ’’ جب لوگ برائیوں کا ارتکاب ہوتا دیکھیں اورمنع نہ کریں توقریب ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو اپنے عذاب کی
Flag Counter