ہے:
﴿وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللّٰه إِلَـٰهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللّٰه إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ﴿٦٨﴾ يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ﴿٦٩﴾ إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا﴾ (الفرقان۲۵ /۶۸۔۷۰)
’’اورجواللہ کےساتھ کسی اورمعبودکونہیں پکارتےاورجس جاندارکومار ڈالنا اللہ نےحرام کیا ہےاس کوقتل نہیں کرتےمگرجائزطریق(یعنی شریعت کے حکم) سے اور بدکاری نہیں کرتےاورجویہ کام کرےگاسخت گناہ میں مبتلاہوگاقیامت کےدن اس کودوگناعذاب ہوگااورذلت وخواری سےہمیشہ اس میں رہےگامگرجس نےتوبہ کی اورایمان لایااوراچھےکام کیے ۔‘‘
ہرمسلمان مرداورعورت پریہ واجب ہےکہ وہ اس بہت بڑی فحاشی وبدکاری اوراس کےاسباب ووسائل سےاجتناب کرےاورجوکچھ پہلےہوچکااس سےسچی توبہ کرے، صدق دل سےتوبہ کرنےوالوں کی توبہ کواللہ قبول فرمالیتاہےاوران کےگناہوں کومعاف فرمادیتاہے۔واللّٰه ولي التوفيق_
عورت کااپنےشوہرکےلیےحرام ہونایا اسےاپنےکسی محرم سےتشبیہ دینا۔۔۔۔
سوال : جب کوئی عورت اپنےشوہرسےیہ کہےکہ اگرتونےیہ کام کیاتو، تومجھ پراسی طرح حرام ہوگاجس طرح میراباپ مجھ پرحرام ہےیاعورت اپنےشوہرپرلعنت بھیجےیامردعورت سےیاعورت مردسےاللہ کی پناہ چاہےتواس کاکیاحکم ہے؟
جواب : عورت کااپنےآپ کواپنےشوہرکےلیے حرام قراردینا یا اسےاپنےکسی محرم کےساتھ تشبیہ دیناقسم کےحکم میں ہےاوراس کاحکم ظہارکانہیں ہےکیونکہ ظہارتو مردوں کی طرف سےاپنی عورتوں کےلیےہوتاہےجیساکہ قرآن کریم کی نص سےثابت ہے۔
اس صورت میں عورت کےلیےقسم کاکفارہ ہوگااوروہ یہ ہےکہ دس مسکینوں کونصف صاع فی مسکین کےحساب سےوہ کھاناکھلادیاجائےجوشہرمیں معروف خوراک ہو۔نصف صاع موجودہ پیمانےکےحساب سےتقریبا ڈیڑھ کلوکےبرابرہے، اگراس حساب سےدن یا رات کا کھانا کھلادےیاان کو ایسے کپڑے پہنادے جن میں نمازجائزہوتویہ کافی ہوگا، ارشادباری تعالیٰ ہے:
﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللّٰه بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَـٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا عَقَّدتُّمُ الْأَيْمَانَ ۖ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ ۖ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ۚ ذَٰلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ ۚ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ﴾ (المائدۃ۵ /۸۹)
’’اللہ تعالیٰ تمہاری بےارادہ قسموں پرتم سےمؤاخذہ نہیں کرےگالیکن پختہ قسموں پر(جن کاخلاف کروگے)مؤاخذہ کرےگاتواس کاکفارہ دس محتاجوں کواوسط درجےکاکھاناکھلاناہےجوتم اپنےاہل وعیال کوکھلاتےہویاان کوکپڑےدینایاایک غلام آزادکرنااورجس کویہ میسرنہ ہووہ تین روزےرکھے۔یہ تمہاری قسموں کاکفارہ ہےجب تم قسم کھالو(اوراسےتوڑدو)اور(تم کو)چاہئےکہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو ۔‘‘
|