Maktaba Wahhabi

107 - 437
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہےکہ’’ہربیماری کی دوا ہے، جب بیماری کا علاج صحیح دواسے کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے مریض صحت یاب ہوجاتا ہے۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا :’’اے اللہ کے بندو!دوااستعمال کرو، لیکن حرام دوااستعمال نہ کرو ۔‘‘اس مضمون کی اوربھی بہت سی احادیث ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ تمام مسلمانو ں کی اصلاح فرمائے، ان کے دلوں اورجسموں کو ہر قسم کی بیماری سے شفاعطافرمائے، انہیں ہدایت سے سرفرازفرمائے۔ہمیں اورسب مسلمانوں کو گمراہ کن فتنوں سے اپنی پناہ میں رکھے اورشیطان اوراس کے دوستوں کی اطاعت سے محفوظ رکھے۔ انه علي كل شي قدير’لاحول ولاقوة الاباللّٰه العلي العظيم’ وصلي اللّٰه وسلم وبارك علي عبده ورسوله نبينا محمد وآله وصحبه ۔ شریعت الٰہی ہ کانفاذ اورغیرشرعی قوانین کا انکار واجب ہے الحمدلله رب العالمين’واشهد ان لااله الااللّٰه وحده لاشريك له’اله الاولين والاخرين’ ورب الناس اجمعين’مالك الملك’الواحد الاحد الفردالصمد’الذي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْوَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ’ واشهد ان محمدا عبده ورسوله’صلوات اللّٰه وسلامه عليه’بلغ الرسالة وادي الامانة’وجاهد في اللّٰه حق جهاده’وترك امته علي المحجة البيضاء ليلها كنهارها’لايزيغ عنها الاهالك _ امابعد: یہ ایک مختصر رسالہ اورضروری نصیحت ہے جس کا موضوع ہے’’ شریعت الٰہی ہ کانفاذ اورغیرشرعی قوانین کا انکار واجب ہے ‘‘ یہ رسالہ میں نے یہ دیکھ کر لکھا ہے کہ اس زمانے میں بعض لوگ اللہ تعالیٰ کی شریعت کے بجائے دیگر احکام وقوانین کو اپنائے ہوئے ہیں اوروہ کتاب اللہ اورسنت رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )کو چھوڑ کرنجومیوں، کاہنوں، بادیہ نشین خاندانوں کے سربراہوں اوروضعی قوانین کے ماہروں سے وابستہ ہیں۔کچھ لوگوں کا یہ طرز عمل جہالت کی وجہ سے ہے جب کہ کچھ لوگوں کایہ طرز عمل اللہ تعالیٰ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم )سے عناداوردشمنی پر مبنی ہے ۔امید ہے کہ میری یہ نصیحت جاہلوں کے لیے باعث علم، غافلوں کے لیے موجب نصیحت اوربندگان الٰہی کے لیےصراط مستقیم پر استقامت کا سبب قرارپائے گی، ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَذَكِّرْ‌ فَإِنَّ الذِّكْرَ‌ىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (الذاریات۵۱ /۵۵) ’’اورنصیحت کرتے رہیں یقینا یہ نصیحت مومنوں کو نفع دے گی ۔‘‘ اورفرمایا: ﴿وَإِذْ أَخَذَ اللّٰه مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ﴾ (آل عمران۳ /۱۸۷) ’’ اورجب اللہ تعالیٰ نے اہل کتاب سے عہد لیا کہ (اس کتاب میں جو کچھ لکھا ہے)اسے صاف صاف بیان کرتے
Flag Counter