Maktaba Wahhabi

334 - 437
إِلَّا بَلَاغًا مِّنَ اللّٰه وَرِ‌سَالَاتِهِ﴾ (الجن۷۲ /۲۱۔۲۳) ’’(اےپیغمبر!)کہہ دیجئےکہ میں تمہارےحق میں نقصان اورنفع کا کچھ اختیارنہیں رکھتا(یہ بھی)کہہ دیجئےکہ اللہ سےمجھےہرگزکوئی پناہ نہیں دےسکتااورمیں اس کےسواکہیں جائےپناہ بھی نہیں پاسکتا، ہاں اللہ کی طرف سے(احکام)اوراس کےپیغاموں کاپہنچادینا(ہی میرےذمےہے۔)‘‘ اورفرمایا: ﴿قُل لَّا أَمْلِكُ لِنَفْسِي نَفْعًا وَلَا ضَرًّ‌ا إِلَّا مَا شَاءَ اللَّـهُ﴾(الاعراف۷ /۱۸۸) ’’ کہہ دوکہ میں اپنےفائدےاورنقصان کاکچھ بھی اختیارنہیں رکھتامگرجواللہ چاہے ۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ’’جب سوال کروتواللہ سےکرو اور جب مددمانگوتواللہ سےمانگو ۔‘‘جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنےلیےیاکسی اورکےلیےنفع ونقصان کےمالک نہیں تواورکوئی کس طرح نفع ونقصان کامالک ہوسکتاہے؟لہٰذاہروہ شخص جوکسی نبی یا نیک آدمی یا اولیاء میں سےکسی ولی کےبارےمیں غلوسے کام لےاور ان کےبارےمیں الوہیت کی کسی قسم کاگمان رکھے، مثلایہ کہےکہ’’اےفلاں!تومجھےشفادےیا میری مددکر یا مجھے رزق عطا کر یا یہ کہے کہ مجھےدولت مندبنادے ۔‘‘وغیرہ تویہ شرک وضلالت ہےایسےشخص سےتوبہ کروائی جائےگی، اگرتوبہ کرلےتودرست ورنہ اسےقتل کردیاجائےگا۔ اسی طرح جوشخص اپنے اور اللہ تعالیٰ کےدرمیان واسطےبنالےاور ان پرتوکل کرے، ان سےدعاکرےاوران سےسوال کرےتوبالاجماع وہ بھی کافرہے، اسی طرح اگرکوئی شخص یہ اعتقادرکھےکہ اللہ تعالیٰ کےسواکسی نبی یا ولی یا جن یا روح وغیرہ کوبھی اختیارہےکہ وہ مشکل کودور، حاجت کوپورا، بیماری کورفع اوربلاکودورکرسکتاہےتووہ بھی بہت بڑی گمراہی اورجہالت کی ایک خطرناک وادی میں داخل ہوگیاہےیعنی وہ جہنم کےگڑھےکےکنارےپرکھڑاہےکیونکہ اس نےاللہ العظیم کےساتھ شرک کیااوراسی طرح جوبھی صالحین اوراولیاءمیں سےکسی کوامدادکےلیےپکارےتواس نےبھی اللہ تعالیٰ کےساتھ شرک کیاکہ اللہ کےسواکوئی بھی کسی کی مشکل دورکرنےپرقادرنہیں ہے۔ ان منکرامورمیں سے، جن میں مسلمان مبتلاہیں، ایک یہ بھی ہےکہ بعض لوگ یہ دعویٰ کرتےہیں کہ وہ بنوہاشم میں سےہیں اوردیگرلوگوں میں سےکوئی بھی ان کےبرابرنہیں ہے، لہٰذا وہ اپنےسوا نہ کسی کو رشتہ دیتےاورنہ کسی سےرشتہ لیتےہیں یہ بھی بہت بڑی غلطی، بہت بڑی جہالت، عورت پرظلم اورایساحکم شریعت ہے، جس کااللہ تعالیٰ اوراس کےرسول نےحکم نہیں دیابلکہ ارشادباری تعالیٰ تویہ ہےکہ: ﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ‌ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَ‌فُوا ۚ إِنَّ أَكْرَ‌مَكُمْ عِندَ اللّٰه أَتْقَاكُمْ﴾(الحجرات۴۹ /۱۳) ’’اےلوگو!ہم نےتمہیں ایک مرداورایک عورت سےپیداکیااورتمہاری قومیں اورقبیلےبنائےتاکہ تم ایک دوسرےکوشناخت کرو(اور)اللہ کےنزدیک تم میں زیادہ عزت والاوہ ہےجوزیادہ پرہیزگارہے ۔‘‘ اورفرمایا: ﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ﴾(الحجرات۴۹ /۱۰) ’’مومن توآپس میں بھائی بھائی ہیں ۔‘‘
Flag Counter