Maktaba Wahhabi

94 - 437
((اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ, أَذْهِبْ الْبَاسَ, واشْفِهِ, فَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا ’’اے اللہ !لوگوں کے رب!تکلیف کو دور فرما، توہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفانہیں، ایسی شفادے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہنے دے ۔‘‘ اسی طرح اس کے لیے وہ دم بھی مفید ہے جو جبریل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا تھا اورجس کے الفاظ یہ ہیں کہ : ((بِسْمِ اللّٰه أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ، أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللّٰه يَشْفِيكَ، بِسْمِ اللّٰه أَرْقِيكَ)) ’’اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھ پر دم کرتا ہوں، ہراس چیز سے جو تجھے تکلیف دے اورہرانسان یا حسد کرنے والی آنکھ کے شر سے، اللہ تجھے شفادے، میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھ پر دم کرتا ہوں ۔‘‘ ان کلمات کو تین بارپڑھ کر دم کرنا چاہئے ۔جادوکے علاج کے لیے ایک طریقہ یہ بھی ہے، نیز یہ طریقہ اس شخص کے لیے بھی مفید ہے جسے جادو کرکے اپنی بیوی سے مباشرت کرنے سے روک دیا گیا ہو۔طریقہ یہ ہے کہ آدمی بیری کے درخت کے سات سبز پتے لے، انہیں پتھر وغیرہ کے ساتھ کوٹ لے اورپھر انہیں کسی برتن میں ڈال کر اس پر اتنا پانی ڈالے جو اس کے غسل کے لیے کافی ہو اوراس پانی پر آیت الکرسی، سورۃ الکافرون، سورۃالاخلاص، سورۃالفلق، سورۃ الناس اور وہ آیات پڑھ کر دم کرے جن میں سحر کا ذکر ہے، مثلا: ﴿وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿١١٧﴾ فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴿١١٨﴾ فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِ‌ينَ﴾ (الاعراف۷ /۱۱۷۔۱۱۹) ’’اورہم نے موسی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ تم بھی اپنی لاٹھی ڈال دووہ فورا(سانپ بن کر)جادوگروں کے بنائے ہوئے سانپوں کو (ایک ایک کرکے )نگل جائے گی (پھر)توحق ثابت ہوگیا اورجو کچھ، فرعونی کرتے تھے باطل ہوگیا اوروہ مغلوب اورذلیل ہوکر رہ گئے ۔‘‘ سورہ یونس کی یہ آیات : ﴿وَقَالَ فِرْ‌عَوْنُ ائْتُونِي بِكُلِّ سَاحِرٍ‌ عَلِيمٍ ﴿٧٩﴾ فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَ‌ةُ قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٨٠﴾ فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَىٰ مَا جِئْتُم بِهِ السِّحْرُ‌ ۖ إِنَّ اللّٰه سَيُبْطِلُهُ ۖ إِنَّ اللّٰه لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ ﴿٨١﴾ وَيُحِقُّ اللّٰه الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِ‌هَ الْمُجْرِ‌مُونَ﴾ (یونس۱۰ /۷۹۔۸۲) ’’اورفرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ، جب جادوگرآئے توموسی علیہ السلام نےان سےکہا کہ جو تم ڈالنا ہوڈالو۔جب انہوں نے (اپنی رسیوں اورلاٹھیوں کو)ڈالاتوموسی علیہ السلام نے کہا کہ جوچیزیں تم (بنا کر)لائے ہو جادو ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ابھی نیست ونابودکردےگا۔ بلاشبہ اللہ شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا اوراللہ اپنے حکم سے سچ کوسچ بھی کردے گا، اگرچہ گناہ گاربراہی مانیں ۔‘‘ اورسورۂ طہ کی یہ آیات: ﴿قَالُوا يَا مُوسَىٰ إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَىٰ ﴿٦٥﴾ قَالَ بَلْ أَلْقُوا ۖ فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِ‌هِمْ أَنَّهَا تَسْعَىٰ ﴿٦٦﴾ فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَىٰ ﴿٦٧﴾ قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ ﴿٦٨﴾ وَأَلْقِ مَا فِي
Flag Counter