Maktaba Wahhabi

93 - 437
اسے سب معلوم ہے اوروہ ا س کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کرسکتے، ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرادیتا ہے)اس کی کرسی آسمان اورزمین سب پر حاوی ہے اوراسے ان کی حفاظت نہیں تھکاتی وہ بڑا عالی رتبہ (اور)جلیل القدر ہے ۔‘‘ اسی طرح سورۃالاخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کا ہر فرض نماز کے بعد پڑھنا، نیز ان تینوں سورتوں کا تین تین بار نماز فجر اور نمازمغرب کے بعد پڑھنا بھی اس مقصد کے لیے مفید ہے ۔نیز سورۃ بقرہ کی آخری دو آیتوں امن الرسول سے لے کرسورت کے آخر تک کا رات کے ابتدائی حصہ میں پڑھنا بھی بہت مفید ہے۔ صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص رات کو آیت الکرسی پڑھ لے تو اس کی حفاظت کے لیے اللہ کی طرف سے ایک فرشتہ مقرر ہوجاتا ہے اورصبح تک شیطان اس کے قریب نہیں آسکتا ۔‘‘اسی طرح ایک او ر صحیح حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص رات کوسورہ بقرہ کی آخری دوآیتیں پڑ ھ لے تو یہ اس کے لیے کافی ہوں گی ۔‘‘اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ اسے ہربرائی سے بچانے کے لیے کافی ہوں گی۔واللہ اعلم۔ اسی طرح ہرمخلوق کے شر سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کی کثرت سے پناہ لینا، دن ہویارات نیز صحرا، فضا یا سمندر کے سفر کی ہر منزل پر ا نہیں پڑھنا بھی بہت مفید ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی منزل پر پڑاؤ ڈالے اوریہ پڑھ لے أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللّٰه التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ’’ ميں اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کی پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے ۔‘‘ تو وہاں سے کوچ کرنے تک کو ئی چیز اسے نقصان نہ پہنچائے گی ۔‘‘اسی طرح دن رات کے ابتدائی حصہ میں تین باردرج ذیل کلمات کا پڑھنا بھی مفید ہے: ((بِسْمِ اللّٰه الَّذِي لا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الأرْضِ وَلا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السميع الْعَلِيمُ)) ’’اس کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہ(سب کچھ)سننے اورجاننے والا ہے ۔‘‘ کیونکہ صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات پڑھنے کی ترغیب دی اور اسے ہربرائی سے محفوظ رہنے کا سبب بتایا ہے۔ یہ اذکاروتعوذات جادہ کے شر اوردیگر تمام شرورسے بچنے کا اس شخص کے لیے عظیم ترین ذریعہ ہیں جو صدق ایمان، اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی پر بھروسہ اوراعتماد اور انشراح صدر کے ساتھ ہمیشہ پڑھتا رہے، نیز جادوکے وقوع پذیر ہونے کے بعد اس کے ازالہ کے لیے یہ بہت مؤثر ہتھیار ہیں اوران کے پڑھنے کے ساتھ ساتھ کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ قدس میں الحاح وزاری بھی کی جائے اوراس سے یہ دعا بھی کی جائے کہ وہ تکلیف دور کردے اوراس پریشانی سے نجات عطا فرمادے۔ یہ بھی صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جادو اوربیماریوں کے علاج کے لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کواس دعا کے ساتھ دم بھی کیا کرتے تھے :
Flag Counter