Maktaba Wahhabi

355 - 437
سلمی رضی اللہ عنہ کی آواز سنی توفورااپنے چہرے کو ڈھانپ لیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ ’’وہ(حضرت صفوان رضی اللہ عنہ)انہیں(حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو)پردے کی آیت نازل ہونے سے پہلے پہچانتے تھے‘‘ تویہ چیز اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ حکم حجاب کے نزول کے بعد عورتیں اپنے چہروں کے پردے کی وجہ سے نہیں پہچانی جاسکتی تھیں۔ آج عورتیں جس قدر دیدہ دلیری کے ساتھ حسن وجمال اورمحاسن کا اظہار کرتی ہیں، یہ کسی سے بھی مخفی نہیں لہذا واجب ہے کہ ان تمام ذرائع اوروسائل کو ختم کردیا جائے، جو فتنہ وفساداورفواحش ومنکرات کو جنم دیتے ہیں۔سب سے بڑا سبب مردوں اورعورتوں کی خلوت گزینی اورعورتوں کا بغیر محرم کے سفر کرنا ہے حالانکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے : ((لَا تُسَافِرُ امْرَأَةٌ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ’ولايخلون رجل بامراة الاومعهاذومحرم)) ’’کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے اورنہ کوئی آدمی عورت کے ساتھ اس کے محرم کے بغیر خلوت اختیارکرے ۔‘‘ دوسراارشادہے: ((لايخلون رجل بامراة الاكان الشيطان ثالثهما)) ’’جب بھی کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے توتیسراشیطان ہوتا ہے (جو انہیں گمراہ کرتاہے)۔‘‘ تیسراارشادگرامی ہے : ((لايبيتن رجل عندامراة الاان يكون زوجااوذامحرم)) ’’کوئی مرد کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے الا یہ کہ وہ (مرد اس عورت کا)شوہر ہو یا محرم ۔‘‘ مسلمانو!اللہ تعالیٰ سے ڈرو اوراپنی عورتوں کو سمجھاؤ اورانہیں بے حجابی، اظہار حسن وجمال اورعیسائیوں وغیرہ، اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کی مشابہت سے روکو اوریاد رکھو کہ یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے خاموش رہنا ان کے گناہ میں مشارکت اوراللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں اورتمہیں اس شر(برائی)سے محفوظ رکھے۔ ایک بہت بڑا فریضہ یہ بھی ہے کہ آدمیوں کو عورتوں کے ساتھ خلوت اختیار کرنے، تنہائی میں ان کے پاس جانے اورمحرم کے بغیر ان کے ساتھ سفر اختیار کرنے سے روکا جائے کیونکہ یہ سب امور فتنہ وفساد برپا کرنے والے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاصحیح فرمان (حدیث)ہے: ((ماتركت بعدي فتنة اضر علي الرجال من النساء)) ’’میرے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے زیادہ ضرررساں فتنہ کوئی نہ ہوگا ۔‘‘ نیز فرمایا: ((إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، وَإِنَّ اللَّهَ مُسْتَخْلِفُكُمْ فِيهَا، فَنَاظِرٌ كَيْفَ تَعْمَلُونَ، فَاتَّقُوا الدُّنْيَا، وَاتَّقُوا النِّسَاءَ، فَإِنَّ فِتْنَةَ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ فِي النِّسَاءِ)) ’’دینا شیریں اورسرسبزوشاداب ہے، اللہ اس میں تمہیں یکے بعد دیگرے بھیجنے والا ہے اوروہ دیکھنا چاہتا ہے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو، دنیا سے بچ جاؤ اورعورتوں سے بچ جاؤ کیونکہ بنی اسرائیل میں رونماہونے والا پہلا فتنہ
Flag Counter