Maktaba Wahhabi

353 - 437
﴿قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِ‌هِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُ‌وجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللّٰه خَبِيرٌ‌ بِمَا يَصْنَعُونَ ﴿٣٠﴾ وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِ‌هِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُ‌وجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ‌ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِ‌بْنَ بِخُمُرِ‌هِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ التَّابِعِينَ غَيْرِ‌ أُولِي الْإِرْ‌بَةِ مِنَ الرِّ‌جَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُ‌وا عَلَىٰ عَوْرَ‌اتِ النِّسَاءِ ۖ وَلَا يَضْرِ‌بْنَ بِأَرْ‌جُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللّٰه جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (النور۲۴ /۳۰۔۳۱) ’’اےپیغمبر!مومن مردوں سےکہہ دوکہ اپنی نظریں نیچی رکھاکریں اوراپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیاکریں، یہ ان کےلیےبڑی پاکیزگی کی بات ہےاورجوکام یہ لوگ کرتےہیں، اللہ ان سےخبردارہے اورمومن عورتوں سےبھی کہہ دوکہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھاکریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیاکریں اور اپنی آرائش(یعنی زیورکےمقامات)ظاہرنہ ہونے دیا کریں مگرجو اس میں سے کھلارہتاہو اور اپنے سینے پر اپنی اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند، باپ، خسر، خاوند کے بیٹوں، بھائیوں، بھتیجوں اوربھانجوں اور اپنی (ہی قسم کی)عورتوں، لونڈیوں اورغلاموں کےسوا، نیزان خدام کےجوعورتوں کی خواہش نہ رکھیں یا ایسے لڑکوں سےجوعورتوں کےپردہ کی چیزوں سےواقف نہ ہوں(غرض ان لوگوں کےسوا)کسی پراپنی زینت اور(سنگھارکےمقامات)کوظاہرنہ ہونےدیں اوراپنےپاؤں(ایسےطورسےزمین پر) نہ ماریں کہ(جھنکارکی آوازکانوں میں پہنچےاور)ان کا پوشیدہ زیورمعلوم ہوجائےاوراےاہل ایمان!سب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کروتاکہ تم فلاح پاجاؤ ۔‘‘ ان دومبارک آیتوں میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےمومن مردوں اورمومن عورتوں کونگاہیں نیچی رکھنےاورشرم گاہوں کی حفاظت کرنےکاحکم دیاہے، اس لیےکہ زناکی برائی بہت خطرناک اور اس سےپیداہونے والا فساد بہت اندوہناک ہے۔نظرکواٹھانا دل کےمرض اوربرائی کےوقوع کی علامت ہےجب کہ اسےجھکاناسلامتی کی دلیل ہے، لہٰذااللہ تعالیٰ نےفرمایاہےکہ ’’مومن مردوں سےکہہ دوکہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں۔ یہ ان کےلیےبڑی پاکیزگی کی بات ہےاورجوکام یہ کرتےہیں، یقینااللہ تعالیٰ ان سےخبردارہے ۔‘‘ نظریں نیچی رکھنااورشرم گاہوں کی حفاظت کرنامومنوں کےلیےدنیاوآخرت میں پاکیزگی کاباعث ہوگااوربصروفرج کوکھلاچھوڑدینادنیاوآخرت میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کابہت بڑاسبب ہے۔ پھراللہ تعالیٰ نےہمیں یہ بھی خبردی کہ وہ لوگوں کےافعال سےباخبرہےاوراس سےکچھ بھی مخفی نہیں، اس میں بھی گویاتحذیر کاپہلونمایاں ہےاوروہ اس طرح کہ مسلمانوں کواللہ تعالیٰ کےحرام کردہ امور کا ارتکاب کرتےوقت اوراس کےاحکام سےاعراض کرتےوقت ہمیشہ یہ بات پیش نظررکھنی چاہئےکہ اچھےبرےسب اعمال پراللہ تعالیٰ کی نظرہےاوروہ انہیں بخوبی جانتاہے، جیساکہ اس کافرمان ہے: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ‌﴾(غافر۴۰ /۱۹) ’’وہ خیانت کرنےوالی آنکھ اورسینوں کی پوشیدہ باتوں کوجانتاہے ۔‘‘ نیزفرمایا:
Flag Counter