Maktaba Wahhabi

351 - 437
تھیں، اس طرح زینت نہ دکھاؤ اورنماز پڑھتی رہو اورزکوۃ دیتی رہو، اللہ اوراس کے رسول کی فرماں برداری کرتی رہو ۔‘‘ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کوجوامہات المومنین اوردنیا کی تمام عورتوں سے بہتر اوراطہر ہیں، منع فرمایا ہے کہ وہ بھی دوسرے مردوں کے سامنے نرم لب ولہجہ میں گفتگونہ کریں تاکہ جس کے دل میں شہوت زنا کا مرض ہے، وہ طمع نہ کرنے لگ جائےاوریہ خیال نہ کرنے لگ جائے کہ وہ بھی اس کی ہم خیا ل ہیں، نیز اللہ تعالیٰ نے گھروں میں رہنے کا حکم دیا اورزمانہ جاہلیت کے’’تبرج ‘‘ سے منع فرمایاہے ۔’’تبرج‘‘ کے معنی ہیں زینت اورمحاسن، سر، چہرہ، گردن، سینہ، بازؤں اورپنڈلیوں کا اظہار کیونکہ اس سے عظیم فسا داوربڑے بڑے فتنے رونما ہونے کا اندیشہ ہے اوریہ اظہار حسن وجمال ہی تو مردوں کے دلوں میں زنا کی تحریک پیدا کرنے کا بہت بڑا سبب ہے۔ قابل غوربات یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے نیکی وتقوی اورایمان وطہارت کے باوصف (باوجود)امہات المومنین کو ان منکر اشیاء سے منع فرمادیا ہے تودیگر عورتوں کو تو بالاولی ان سے باز رہنا چاہئے اورانہیں اسباب فتنہ سےزیادہ ڈرناچاہئے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اورآپ سب کو گمراہ کن فتنوں سے محفوظ رکھے۔ اس آیت میں مذکورہ احکام صرف ازواج مطہرات ہی کے لیے مخصوص نہیں بلکہ یہ سب مسلمان عورتوں کے لیےہیں، عموم پر دلالت کے لیے آیت کا درج ذیل حصہ ملاحظہ فرمائیے: ﴿وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللّٰه وَرَ‌سُولَهُ﴾ (الاحزاب۳۳ /۳۳) ’’اورنماز پڑھتی رہو اورزکوۃ دیتی رہو، اللہ اوراس کے رسول کی فرماں برداری کرتی رہو ۔‘‘ اوریہ سب اوامر، ازواج مطہرات اوردیگر عورتوں کے لیے احکام کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس کےبعدارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَإِذَا سَأَلْتُمُوهُنَّ مَتَاعًا فَاسْأَلُوهُنَّ مِن وَرَ‌اءِ حِجَابٍ ۚ ذَٰلِكُمْ أَطْهَرُ‌ لِقُلُوبِكُمْ وَقُلُوبِهِنَّ﴾(الاحزاب۳۳ /۵۳) ’’اورجب پیغمبروں کی بیویوں سےکوئی سامان مانگوتوپردےکےپیچھےسےمانگویہ تمہارےاوران(دونوں)کےدلوں کےلیےبہت پاکیزگی کی بات ہے ۔‘‘ یہ آیت کریمہ واضح نص ہےکہ عورتوں کےلیےمردوں سےپردہ اورسترفرض ہےاوراللہ تعالیٰ نےپردےکی فرضیت میں مضمرحکمت کوبھی بیان فرمادیاہےکہ یہ عورتوں اورمردوں کےدلوں کےلیےپاگیزگی کاباعث ہے، نیزبرائی اوراس کےاسباب سےدورکرنےوالاہےگویااس بات کی طرف بھی اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےاشارہ فرمادیاہےکہ عدم حجاب خباثت اورحجاب طہارت اورسلامتی ہے۔ مسلمانو!اللہ تعالیٰ کےسکھائےہوئےآداب اختیارکرو، اس کےحکم کےسامنےسراطاعت خم کردو اورعورتوں سےپردےکی پابندی کراؤکیونکہ پردہ طہارت کاسبب اورسلامتی کاوسیلہ ہے۔اللہ تعالیٰ نےارشادفرمایاہے: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَ‌فْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللّٰه غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا﴾(الاحزاب۳۳ /۵۹) ’’اےنبی!اپنی بیویوں، بیٹیوں اورمسلمانوں کی عورتوں سےکہہ دیجئےکہ(باہرنکلاکریں تو)اپنے(چہروں)پرچادر
Flag Counter