Maktaba Wahhabi

303 - 437
تَرَ‌اضٍ مِّنكُمْ﴾ (النساء۴ /۱۲۹) ’’مومنو!ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھاؤ ہاں اگرآپس کی رضا مندی سے تجارت کا لین دین ہو(اوراس سے مالی فائدہ حاصل ہوجائے تووہ جائز ہے ۔)‘‘ اورفرمایا: ﴿وَأَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُم مِّن قُوَّةٍ﴾ (الانفال۸ /۶۰) ’’اورجہاں تک ہوسکے ان کے(مقابلے )کے لیے مستعدرہو ۔‘‘ اس مضمون کی اوربھی بہت سی آیات ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی اس طرف رہنمائی فرمائی ہے کہ وہ ان امورمیں آپس میں تعاون کریں، جودین اوردنیا کے اعتبار سےان کے لیے منفعت بخش ہوں، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کویہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ نیکی وتقوی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں اورگناہ اورظلم کی باتوں میں تعاون نہ کریں، اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے عہدوپیمان کے پوراکرنے کا بھی حکم دیا ہے، شرعی طریقے سے ثابت حقوق کے اداکرنے کا حکم دیا ہے، باطل طریقے سے لوگوں کے مال کھانے سے منع کیا ہے دشمن کے مقابلہ کے لیے مقدوربھرتیاری کا حکم دیا ہے، اللہ تعالیٰ کے ان احکام پر عمل پیرا ہونے سے ہی مسلمانوں کی معاشی حالت درست ہوگی، ان کے مال ودولت ثمرآورہوں گے، منافع حاصل ہوں گے اور مسلمانوں کے لیے یہ ممکن ہوگا کہ وہ اپنی حاجتوں اورضرورتوں کو ایسےطریقوں سے پوراکرسکیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے جائز قراردیا ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بہت سی آیات میں کذب، خیانت، جھوٹی گواہی دینے، سچی گواہی چھپانے، باطل طریقے سے دوسروں کے مال کھانے اورانہیں حکام کی خدمت میں پیش کرنے سے منع کیا ہے تاکہ وہ حق کی بجائے ظالمانہ فیصلہ نہ کریں خصوصا اللہ تعالیٰ نے امانت کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے اورامانت کے اداکرنے کے بارے میں حکم دیتے ہوئے فرمایا: ﴿إِنَّ اللّٰه يَأْمُرُ‌كُمْ أَن تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا﴾ (النساء۴ /۵۸) ’’تحقیق اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کردیا کرو ۔‘‘ اورفرمایا: ﴿إِنَّا عَرَ‌ضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَن يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا﴾ (الاحزاب۳۳ /۷۲) ’’ہم نے(بار)امانت کو آسمانوں، زمین اورپہاڑوں پر پیش کیا تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کردیا اوراس سے ڈر گئے ۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتے ہوئے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللّٰه وَالرَّ‌سُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ﴾ (الانفال۸ /۲۷) ’’اے ایمان والو!نہ تواللہ اوراس کے رسول کی امانت میں خیانت کرو اورنہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو اورتم (ان باتوں کو )جانتے ہو ۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اپنے مومن بندوں کی سورۃ ’’المومنون‘‘اورسورۃ’’المعارج‘‘ میں تعریف کرتے ہوئے فرمایاہے کہ وہ امانتوں اوروعدوں کو پوراکرتے ہیں۔ ارشادباری تعالیٰ ہے:
Flag Counter