( اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ )
’’اے اللہ !تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اورآل محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحمت نازل فرما، جس طرح تونے ابراہیم علیہ السلام اورآل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ہے، بے شک توہی لائق حمد وثنا، بڑائی اوربزرگی کا مالک ہے، اے اللہ !تو محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )وآل محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر برکتیں نازل فرما، جیسےتونے ابراہیم علیہ السلام اورآل ابراہیم پربرکتیں نازل فرمائی ہیں، بے شک توہی تعریف کے لائق، بڑائی اوربزرگی کا مالک ہے ۔‘‘
اس کے بعد چارچیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہنے کے لیے یہ پڑھے:
((اللَّهُمَّ إِنِّى أَعوذُ بكَ مِن عَذابِ جَهَنَّمَ، وعَذابِ القَبرِ، وفِتنَةِ المَحيا والمَماتِ، وفِتنَةِ المَسيحِ الدَّجَّالِ))
’’اے اللہ !میں تیری پناہ لیتا ہوں جہنم کے عذاب سے اورقبر کے عذاب سے اورزندگی اورموت کے فتنوں سے اورکانے دجال کے فتنہ سے ۔(تومجھے ان تمام فتنوں سے بچاکراپنے حفظ وامان میں لے لے)۔‘‘
اس کے بعددنیا وآخرت کی بھلائی کی جو چاہے دعاء مانگے، اگر اس موقعہ پر اپنے والدین اوردیگر مسلمانوں کے لیے دعاء کرے تواس میں بھی کوئی حرج نہیں، خواہ نماز فرض ہویا نفل ۔دعا سے فراغت کے بعد یہ الفاظ کہتے ہوئے دائیں اوربائیں طرف سلام پھیردے:
((السلام عليكم ورحمة اللّٰه’ السلام عليكم ورحمة اللّٰه))
’’ تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمت ہو! تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمت ہو!! ‘‘
۱۴۔اگر نماز تین رکعتوں والی ہو، مثلا مغرب یا چاررکعتوں والی ہومثلا ظہر وعصر وعشاء تومذکورہ تشہد اوردرودشریف پڑھنے کے بعداپنے گھٹنوں پر اعتماد کرتے ہوئے اٹھ کھڑا ہو، اللہ اکبر کہتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابرتک اٹھائے اورپھر دونوں ہاتھوں کو اپنے سینہ پر باندھ لے جیسا کہ پہلے بیان کیا جاچکا ہے اورصرف سورۂ فاتحہ پڑھے اوراگر ظہر کی تیسری اورچوتھی رکعت میں کبھی کبھی فاتحہ سے زیادہ بھی پڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بروایت حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ یہ ثابت ہے، مغرب کی نماز ہو تو تیسری رکعت کے بعد تشہد پڑھا جائے، تشہد کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی پر درود پڑھا جائے، عذاب جہنم سے پناہ اورخوب کثرت سے دعاء مانگی جائے جیسا کہ دورکعتوں والی نماز کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ہم یہ ذکر کرآئے ہیں۔لیکن اس تشہد میں سرین کا سہارالے کربیٹھے، بائیں پاؤں کودائیں پاؤں کے نیچے رکھے، اپنے نچلے حصہ پربیٹھ جائےاوردایاں پاؤں کھڑا رکھے جیسا کہ حدیث ابوحمید سے ثابت ہے اور پھر ’’السلام عليكم ورحمة اللّٰه ‘‘، ‘‘ السلام عليكم ورحمة اللّٰه’’کہتے ہوئے دائیں اوربائیں طرف سلام پھیردے۔
سلام پھیرنے کے بعد تین بار’’استغفراللّٰہ‘‘پڑھے اورپھر یہ کلمات پڑھے :
((اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ، وَمِنْكَ السَّلامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ’ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ: لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ لَا
|