Maktaba Wahhabi

214 - 437
حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَلا نَعْبُدُ إِلا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ، وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلا اللّٰه مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ)) ’’اےاللہ !توسلام ہے، تیری ہی طرف سے سلامتی ہے، بڑا برکت والا ہے تو !اےعظمت وجلال اوراکرام واحسان کے مالک !اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے، کوئی اس کا شریک نہیں ہے، اسی کا ساراملک ہےاوراسی کی ساری تعریف ہے اوروہی ہرچیز پر قادر ہے، اےاللہ !توجو عطا فرمائے، اس کو کوئی منع کرنے والا نہیں، اورجو تو نہ دے، اسے کوئی دینے والا نہیں اورکسی دولت مند کو اس کی دولت (تیری گرفت سے)نہیں بچاسکتی(کسی بھی کام کی )طاقت وقوت اللہ (کی مدد)کے بغیر ممکن نہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہم اس کے سوا کسی کی بھی عبادت نہیں کرتے، اسی کی عطا کردہ سب نعمتیں ہیں اوراسی کا (ہم پر )فضل واحسان ہے، اسی کی سب اچھی تعریفیں ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہم تو پورے اخلاص کے ساتھ صرف اسی کے دین کے ماننے والے ہیں خواہ کافروں کو یہ برالگے ۔‘‘ اس کے بعدتینتیس بار’’سبحان اللہ‘‘تینتیس بار’’الحمدللہ‘‘اورتینتیس بار ’’اللہ اکبر‘‘پڑھے اوراس تعداد کو پوراایک سوبنانے کے لیے ایک بار یہ کلمہ پڑھے: ((لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا یہ تمام ملک ہے اوراسی کےلیے تمام تعریف ہےاوروہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔‘‘ ہرنماز کے بعد آیت الکرسی، سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق اورسورۃ الناس کوبھی پڑھنا چاہئے۔نماز فجر اورنماز مغرب کے بعد ان تین سورتوں کو تین تین بارپڑھنا مستحب ہے کیونکہ اس کا ذکر صحیح حدیث میں موجود ہے، اسی طرح نماز فجر و مغرب کے بعد مذکورہ ذکر کے بعد درج ذیل کلمہ کو بھی دس بارپڑھنا مستحب ہے: ((لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، يحي ويميت وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا یہ تمام ملک ہے اوراسی کےلیے تمام تعریف ہے، وہی جلاتا اورمارتا ہے اوروہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔‘‘ کیونکہ یہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔امام کو چاہئے کہ وہ تین باراستغفاراور((اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ، وَمِنْكَ السَّلامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلالِ وَالإِكْرَامِ))پڑھ کر لوگوں کی طرف منہ کر کے بیٹھے اورپھر اس کے بعد مذکورہ اذکارپڑھے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت سی احادیث مبارکہ مثلا صحیح مسلم میں حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ ثابت ہے ۔یاد رہے یہ تمام اذکار پڑھنا سنت ہیں فرض نہیں ہیں۔ ہر مسلمان مرداورعورت کے لیے یہ مستحب ہے کہ وہ حالت حضر میں یہ بارہ رکعات ضرورپڑھے یعنی ظہر سے پہلے چاراوربعد میں دو، مغرب کے بعد دو، نماز عشاء کے بعد دو اورنماز صبح سے پہلے دورکعتیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ہمیشہ پڑھا کرتے تھے، انہیں سنن رواتب کہا جاتا ہے۔صحیح مسلم میں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
Flag Counter