Maktaba Wahhabi

211 - 437
((رَبَّنَاوَ لَكَ الْحَمْدُ....)) مستحب ہے کہ امام ومقتدی میں سے ہر ایک اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے سینہ پر اسی طرح باندھ لے جس طرح اس نے رکوع سے پہلے حالت قیام میں باندھے تھے کیونکہ وائل بن حجر اورسہل بن سعد رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے ۔ ۹۔اس کےبعد اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں چلا جائے۔اگرآسانی سے ممکن ہو تو گھٹنوں([1])کو ہاتھوں سے پہلے زمین پر رکھے اوراگراس میں دشوری ہو تو پھر ہاتھوں کو گھٹنوں سے پہلے رکھ لے، دونوں ہاتھوں اورپاؤں کی انگلیوں کو قبلہ رخ رکھے، ہاتھوں کی انگلیوں کو ملا کررکھے، اورسجدہ میں اپنے جسم کے سات اعضاء کو زمین پر رکھے یعنی، پیشانی مع ناک، دونوں ہاتھ دونوں گھٹنے اوردونوں پاؤں کی انگلیوں کی اندرونی جانب اورسجدہ میں یہ پڑھے: ((سُبْحَانَ رَبِّي الْأَعْلَى)) ’’پاک ہے میرا رب جو سب سے بلندوبرتر ہے ۔‘‘ اوراسے تین باریا تین بار سے بھی زیادہ پڑھے اوراس کے ساتھ ساتھ یہ پڑھنا بھی مستحب ہے: ((سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي)) ’’اے اللہ !اے ہمارے پروردگار!ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں اورتیری ہی تعریف ہے، اے اللہ تو مجھے معاف فرمادے ۔‘‘ سجدہ میں خوب کثر ت سے دعا کرنی چاہئےکیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ رکوع میں اللہ تعالیٰ کی تعظیم بیان کرواورسجدہ میں خوب خوب دعاء کروکیونکہ سجدہ میں کی گئی دعاء اس لائق ہے کہ اسے شرف قبولیت سے نوازاجائے۔اسی طرح یہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے کہ’’بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب حالت سجدہ میں ہوتا ہے۔لہذا سجدہ میں کثرت سے دعا کرو ۔‘‘(ان دونوں احادیث کو امام مسلم نے صحیح میں روایت کیا ہے) نمازی کو چاہئے کہ وہ سجدہ میں اپنے لیے اوردیگر مسلمانوں کے لیے دنیا وآخرت کی بہتری کی دعا کر ے خواہ نماز فرض ہو یا نفل، سجدہ میں دونوں بازوؤں کو پہلوؤں سے، پیٹ کو رانوں سے اوررانوں کو پنڈلیوں سے اٹھاکررکھے اورکہنیوں کو بھی زمین سے اٹھاکررکھے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ’’ سجدہ میں اعتدال کواختیار کرو اورتم میں سے کوئی اپنے ہاتھوں کو اس طرح نہ پھیلائے جس طرح کتا پھیلاتا ہے ۔‘‘ ۱۰۔اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ سے سر اٹھائے، بائیں پاؤں کو بچھا کراس پر بیٹھ جائے، دایاں پاؤں کھڑارکھے، اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے رانوں اورگھٹنوں پررکھے اوریہ دعا پڑھے: ((رب اغفرلي’ رب اغفرلي’ رب اغفرلي’اللهم اغفرلي وارحمني وارزقني وعافني واهدني واجبرني)) ’’اے میرے رب!تومیری مغفرت فرما، اے میرے رب!تومیری مغفرت فرما، اے میرے رب!تومیری مغفرت فرما، اے اللہ!تومیری مغفرت فرما اورمجھ پر رحم کراورمجھے رزق عطافرمااورمجھے عافیت عطافرمااورمجھےہدایت دے اورمیری بگڑی بنادے ۔‘‘
Flag Counter