Maktaba Wahhabi

210 - 437
اورپھر سورۂ فاتحہ پڑھے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے: ((لَا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ)) ’’جو شخص سوره فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہوتی ۔‘‘ سورۂ فاتحہ کے بعد آمین کہے اوراگر نمازجہری ہوتو آمین بلند آواز سے کہی جائے اوراس کے بعد قرآن مجید کا جوحصہ آسانی سے پڑھنا ممکن ہووہ پڑھ لیا جائے۔ ۷۔اس کے بعد اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع کرے اوراپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھائے، سر کو کمر کے برابر رکھے، اپنے دونوں ہاتھوں کواپنے دونوں گھٹنوں پر رکھے، اپنی انگلیوں کو کھلا رکھے اوراس طرح نہایت اطمینان سےرکوع کرتے ہوئے یہ پڑھے: ((سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ)) ’’پاک ہے میرا عظیم پروردگار ۔‘‘ افضل یہ ہے کہ اس تسبیح کو تین باریا اس سے بھی زیادہ بارپڑھا جائے اورمستحب یہ ہے کہ ا س کے ساتھ یہ بھی پڑھے: ((سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ، اللَّهُمَّ اغْفِرْلِي)) ’’پاک ہے تو اے اللہ ہمارے پروردگاراورتیری ہی حمدو ثنا ہے۔اے اللہ تومجھے بخش دے ۔‘‘ ۸۔رکوع سے سر اٹھاتے وقت یہ کہتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں یا کانوں تک اٹھائے: ((سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ)) ’’اللہ نے اس شخص کی (تعریف )سن لی جس نے اس کی تعریف کی ۔‘‘ یہ کلمہ سب کو کہنا چاہئے خواہ امام ہویا منفرداوراس کے بعد حالت قیام میں یہ پڑھے: (( رَبَّنَاوَ لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ وَمِلْءَ مابينهما وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ)) ’’اے ہمارے پروردگار(میں تیری تعریف کرتا ہوں)اورتیرے ہی لیے بہت پاکیزہ، برکت والی تعریفیں ہیں، آسمانوں کو بھر دینے کے بقدر اورزمین کے بھر دینے کے بقدراورجوان دونوں کے درمیان (فضا)ہے، اس کےبقدر اوراس کے بعد ہر اس چیز کے بقدر جو تو چاہے ۔‘‘ اوراگراس کے بعد یہ بھی پڑھ لے: ((أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ , أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ، اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ)) ’’اے حمدوثنااورعظمت وبزرگی کے مالک جو کسی بندے نے (تیر ی شان میں)کہا اس سے زیادہ کے مستحق اورہم سب توتیرے ہی بندے ہیں جو تو عطافرمائے اس کو کوئی منع کرنے والا نہیں ہے اورجو تو منع کردے اس کوکوئی دینے والا نہیں ہے اورتیرے (قہروغضب )سے کسی دولت مند کو اس کی دولت بچانہیں سکتی ۔‘‘ تو اچھا ہے کیونکہ یہ کلمات بھی بعض صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔اگر مقتدی ہو تو وہ سر اٹھا تے وقت کہے
Flag Counter