Maktaba Wahhabi

112 - 437
(۲)لوگوں کی خواہشیں اور چاہتیں کسی حال میں بھی آپ کے اوراللہ کےحکم کے مطابق فیصلہ کرنے میں رکاوٹ نہ بنیں، چنانچہ فرمایا:’’اوران کی خواہشوں کی پیروی نہ کریں ۔‘‘ (۳)معاملہ قلیل ہو یا کثیر، چھوٹا ہویا بڑا، اس میں اللہ تعالیٰ کی شریعت کے بغیر فیصلہ کرنے سے منع کیا ہے، چنانچہ فرمایا: اوران سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو اللہ نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تمہیں بہکا نہ دیں ۔‘‘ (۴)اللہ تعالیٰ کے حکم سے روگردانی کرنا اورحکم الٰہی میں سے کسی چیز کو قبول نہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے جودردناک عذاب کا مستوجب ہے، چنانچہ ارشادباری تعالیٰ ہے کہ ’’اگریہ نہ مانیں تو جا ن لو کہ اللہ چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر مصیبت نازل کرے ۔‘‘ (۵)حکم الٰہی سے اعراض کرنے والوں کی کثرت دیکھ کر مبتلائے فریب نہ ہونے کی تلقین کی گئی ہےکیونکہ بندگان الٰہی میں شکرگزار توکم ہی ہوتے ہیں، چنانچہ فرمایا:’’اوراکثر لوگ تو نافرما ن ہیں ۔‘‘ (۶)اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ حکم کےبغیرفیصلہ کرنے کو جاہلیت کے حکم سے تعبیر کیا گیا ہے، چنانچہ فرمایا: ’’کیا یہ لوگ پھر سے زمانۂ جاہلیت کے حکم پر خواہش مند ہیں؟‘‘ (۷)یہاں جو عظیم مقصود ومطلوب ہے اسے ان الفاظ میں بیان کیا گیا کہ اللہ کا حکم تمام احکام سے اچھا اورمبنی برعدل وانصاف ہے، چنانچہ ارشاد ہے :’’اوراللہ تعالیٰ سے اچھا حکم کس کا ہے؟‘‘ (۸)یقین کا تقاضا یہ ہے کہ یہ علم ہو کہ حکم الٰہی تمام دیگر احکام کے مقابلہ میں بہترین، اکمل، مکمل ترین اورمبنی برعدل وانصاف ہے، لہذا اس کے سامنے تسلیم ورضا کے جذبہ سے سراطاعت جھکادینا واجب ہے۔ارشادباری تعالیٰ ہے:’’اورجولوگ یقین رکھتے ہیں ان کے لیے اللہ سے اچھا حکم کس کا ہے؟‘‘ یہ معانی ومطالب قرآن مجید کی اوربھی بہت سی آیات اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال سے ثابت ہیں، مثلاقرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿فَلْيَحْذَرِ‌ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِ‌هِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ (النور۲۴ /۶۳) ’’جولوگ ان(پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم )کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں، ان کو ڈرنا چاہئے کہ (ایسا نہ ہوکہ)ان پر کوئی آفت پڑجائے یا تکلیف دینے والاعذاب نازل ہو۔‘‘ اورفرمایا: ﴿فَلَا وَرَ‌بِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ‌ بَيْنَهُمْ﴾ (النساء۴ /۶۵) ’’تیرےرب کی قسم وہ ایماندار نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ آپس کے جھگڑوں میں تجھے حاکم مان لیں ۔‘‘ مزید فرمایا: ﴿اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّ‌بِّكُمْ﴾ (الاعراف۷ /۳) ’’لوگوجو(کتاب)تم پرتمہارے پروردگارکے ہاں سے نازل ہوئی ہے، اس کی پیروی کرو ۔‘‘ نیزفرمایا: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰه وَرَ‌سُولُهُ أَمْرً‌ا أَن يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَ‌ةُ مِنْ أَمْرِ‌هِمْ﴾ (الاحزاب۳۳ /۳۶)
Flag Counter