اسی طرح علماء پر یہ بھی واجب ہے کہ وہ ان ملحدانہ افکار ونظریات مثلا کمیونزم، سوشلزم اور قومیت پرستی وغیرہ کے خلاف جنگ کریں جو اسلامی شریعت کے مخالف ہیں، اسی سے ہی اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے خراب حالات کی اصلاح فرمائےگا، عظمت گم گشتہ کو واپس لوٹائےگا، دشمنوں پر فتح ونصرت عطا کر کے زمین میں غلبہ عطا فرمائےگا۔جیسا کہ سب سے سچے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:
﴿وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ﴾ (الروم۳۰ /۴۷)
’’اور مومنوں کی مدد کرنا ہم پر لازم ہے ۔‘‘
نیز ارشاد فرمایا:
﴿وَعَدَ اللّٰه الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا ۚ وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ (النور۲۴ /۵۵)
’’جولوگ تم میں سے ایمان لائے اورنیک کام کرتے رہےان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادےگاجیسا کہ ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اوران کے دین کو، جسے اس نے ان کے لیے پسند کیا ہے، مستحکم و پائیدارکرےگا اورخوف کےبعد ان کو امن بخشے گا۔وہ میری عبادت کریں گے اورمیرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گےاورجواس کے بعد کفر کرے تو ایسے لوگ بدکردارہیں ۔‘‘
مزید فرمایا:
﴿إِنَّا لَنَنصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُومُ الْأَشْهَادُ ﴿٥١﴾ يَوْمَ لَا يَنفَعُ الظَّالِمِينَ مَعْذِرَتُهُمْ ۖ وَلَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ﴾ (غافر۴۰ /۵۱۔۵۲)
’’ ہم اپنے پیغمبروں کی اورجو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مددکرتے ہیں اورجس دن گواہ کھڑے ہوں گے (یعنی قیامت کو بھی )جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی اوران کے لیےلعنت اوربراگھر ہے ۔‘‘
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضوردست سوال دراز ہے کہ وہ مسلمانوں کے حکمرانوں اورعوام کی اصلاح فرمائے، انہیں دین کی فقاہت سے نوازے، انہیں تقوی کی بنیاد پر جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائے، سب کو صراط مستقیم کی رہنمائی فرمائے، ان کے ساتھ حق کو نصرت اورباطل کو ذلت عطاکرے، سب کو ایک دوسرے کے ساتھ نیکی وتقوی پر تعاون اور حق وصبر کی وصیت کی توفیق بخشے، بلاشبہ وہی ذات گرامی کا رساز وقادرہے۔
وصلي اللّٰه عليه وسلم علي عبده ورسوله وخيرته من خلقه نبينا وامامنا سيدنامحمد بن عبداللّٰه وعلي آله واصحابه، ومن اهتدي بهداه الي يوم الدين، والسلام عليكم ورحمة اللّٰه وبركاته!
|