فرماتے۔اگرمردوں اورعورتوں کےایک ہی مسجدمیں نمازاداکرنےکی یہ صورت ہوتواس میں کوئی اشکال یاحرج نہیں ہے۔
اشکال، مدیرجامعہ صنعاء۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت، اصلاح قلب اورفقاہت دین سےنوازے۔۔۔کی اس بات میں ہے(کہتےہیں)کہ’’ اس سےمعلوم ہوا کہ ضروری ہےکہ تعلیم بھی ایک ہی جگہ ہو ۔‘‘تعجب ہےکہ یہ کیسےجائزہےکہ وہ ہمارے اس دورکےطریق تعلیم کوایک ہی مسجدمیں مردوں کے پیچھے نماز کے ساتھ تشبیہ دیں، حالانکہ آج کےطریق تعلیم میں اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےدورمیں مردوں کےپیچھے، مسجدکےپچھلےحصہ میں عورتوں کے نماز ادا کرنے میں زمین وآسمان کافرق ہے۔یہی وجہ ہےکہ آج مصلحین اس بات پرزور دےرہےہیں کہ مردوں اورعورتوں کےتعلیمی ادارےالگ الگ ہونےچاہئیں تاکہ طالبات الگ تعلیم حاصل کریں اورطلبہ الگ، اسی صورت میں ہی طالبات اپنی استانیوں سےحجاب اورمشقت کےبغیرآسانی سےتعلیم حاصل کرسکتی ہیں اور پھر تعلیم حاصل کرنے کا وقت کافی طویل ہوتاہےجب کہ نمازاداکرنےکاوقت بہت مختصرہوتاہےاورپھرطالبات کےلیےخواتیں کےمخصوص تعلیمی اداروں میں علم حاصل کرنا طلبہ وطالبات سب کےلیےعفت وپاک دامنی کےحصول اوراسباب فتنہ سےدوررہنےکاسبب ہے۔نوجوان جب اپنےمخصوص تعلیمی اداروں میں علم حاصل کریں گےتوایک طرف وہ اسباب فتنہ سےمحفوظ رہیں گےتودوسری طرف توجہ وانہماک سےتعلیم حاصل کریں گے، اساتذہ کرام کےلیکچروں کو غور سے سنیں گے اور زہریلی نظروں، فسق و فجورکی داعی باتوں، طالبات کےساتھ دلچسپی اورمشغولیت جیسےقبیح کاموں سےبھی محفوظ رہ سکیں گے۔
اللہ تعالیٰ اس مدیرکی اصلاح فرمائے، انہوں نےجویہ کہاہےکہ طالبات کوطلبہ سےالگ کردینےکامطالبہ رجعت پسندی بھی ہےاورمخالف شریعت بھی، لہٰذایہ مطالبہ ناقابل قبول ہے، حالانکہ یہ مطالبہ تواللہ تعالیٰ اوراس کےبندوں کی خیرخواہی ہے، اس کےدین پرعمل ہےاور ان آیات کریمہ اور دو مبارک احادیث پرعمل ہےجن کوقبل ازیں بیان کیاگیاہے۔میری مدیرکےلیےیہ نصیحت ہےکہ وہ اللہ تعالیٰ سےڈرے، جوکچھ اس نےکہاہےاس سےاللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرے، راہ حق وصواب کی طرف رجوع کرےکیونکہ حق وصواب کی طرف رجوع ہی فضیلت اورایک طالب علم کےحق وانصاف کےلیےجستجوکی دلیل ہے۔اللہ تعالیٰ ہی سےدعاہےکہ وہ ہم سب کوراہ راست کی ہدایت فرمائے، ہمیں اورتمام مسلمانوں کوبغیرعلم کےکوئی بات کہنے، گمراہ کن فتنوں اورشیطان کےوسوسوں سےبچائے۔اللہ تعالیٰ سےیہ بھی دعاہےکہ وہ ہرجگہ کےمسلمان علماءوقائدین کواس بات کی توفیق عطافرمائےجس میں دنیاوآخرت کےاعتبارسےبندگان الہٰی اور اس کے ملکوں کی بھی بھلائی ہواورہم سب کوصراط مستقیم پرچلنےکی توفیق سےسرفرازفرمائے۔
((انه جوادكريم’وصلي اللّٰه علي نبينامحمدوآله وصحبه والتابعين لهم باحسان الي يوم الدين۔
عبدالعزیزبن عبداللہ بن باز
چیئرمین
ادارات بحوث علمیہ وافتاءودعوۃوارشاد،
سعودی عرب وچیئرمین
تاسیسی کونسل رابطۂ عالم اسلامی مکہ مکرمہ
|