Maktaba Wahhabi

358 - 437
ہوا ہے جس سے یہ مطالبہ کیاگیا تھا کہ وہ مردوں اورعورتوں کے شعبوں کو الگ الگ کردے کہ اس میں دنیا وآخرت کی سعادت اورنجات ہے مگر انہوں نے اس کے جواب میں مذکورہ بات کہی ہے جس پر سوائے اس کے اورکیا کہا جائے کہ إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَ‌اجِعُونَ’ولا حول ولا قوة الاباللّٰه بلاشک وشبہ اس بیان میں اسلامی شریعت کی طرف ایک بے حد غلط بات کو منسوب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی شریعت نے قطعا اختلاط کی دعوت نہیں دی حتی کہ اس کی ممانعت کے مطالبہ کو شریعت کی مخالفت قراردیا جائے بلکہ اسلامی شریعت نے مرد وزن کے اختلا ط سے منع کیا اورنہایت سختی سے منع کیا ہے، ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَقَرْ‌نَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّ‌جْنَ تَبَرُّ‌جَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَىٰ﴾ (الاحزاب۳۳ /۳۳) ’’اوراپنے گھروں میں ٹھہری رہو اورجس طرح (پہلے)جاہلیت (کے دنوں)میں اظہار تجمل کرتی تھیں، اس طرح زینت نہ دکھاؤ ۔‘‘ اورفرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُل لِّأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِن جَلَابِيبِهِنَّ ۚ ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يُعْرَ‌فْنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ ۗ وَكَانَ اللّٰه غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا﴾ (الاحزاب۳۳ /۵۹) ’’اے نبی!اپنی بیویوں اوربیٹیوں اورمسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو)اپنے(چہروں)پر چادرلٹکا(کرگھونگھٹ نکال)لیا کریں یہ امران کے لیے موجب شناخت (وامتیاز)ہوگا توکوئی ان کو ایذا نہ دے گااوراللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔‘‘ مزید فرمایا: ﴿وَقُل لِّلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِ‌هِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُ‌وجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ‌ مِنْهَا ۖ وَلْيَضْرِ‌بْنَ بِخُمُرِ‌هِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ ۖ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ﴾ (النور۲۴ /۳۱) ’’اورمومن عورتوں سےبھی کہہ دوکہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں(عصمتوں) کی حفاظت کیا کریں اوراپنی آرائش(یعنی زیور کے مقامات) کو ظاہر نہ ہونے دیں مگر جو اس میں سے کھلا رہتا ہواوراپنے سینے پر اپنی اوڑھنیاں اوڑھے رہا کریں اور اپنے خاوند، باپ، خسر، بیٹوں، خاوند کے بیٹوں، بھائیوں، بھتیجوں، بھانجوں اوراپنی (ہی قسم کی)عورتوں اورلونڈی غلاموں کےسوا۔۔۔۔۔کسی پراپنی زینت (اورسنگھارکےمقامات)کوظاہرنہ ہونےدیں۔‘‘ سلسلہ بیان جاری رکھتے ہوئے آگے اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایاکہ : ﴿وَلَا يَضْرِ‌بْنَ بِأَرْ‌جُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ۚ وَتُوبُوا إِلَى اللّٰه جَمِيعًا أَيُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (النور۲۴ /۳۱) ’’اوراپنےپاؤں(ایسےطورپرزمین)پرنہ ماریں کہ(جھنکار کانوں میں پہنچےاور)ان کاپوشیدہ زیورمعلوم ہوجائےاور اےاہل ایمان! تم سب اللہ کی بارگاہ میں توبہ کروتاکہ فلاح پاؤ ۔‘‘
Flag Counter