﴿وَلِلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى﴾ (النجم۵۳ /۳۱)
’’اورجوکچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے (اوراس نے خلقت کو)اس لیے (پیداکیا ہے)کہ جن لوگوں نے برے کام کیے ان کو ان کے اعمال کا (برا)بدلہ دے اورجنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے ۔‘‘
پس اے مسلمانو!تم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کےحضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اوران کے نقش قدم پر چلنے والے تمام لوگوں کی اقتداء کرتے ہوئے اپنے بیٹوں اوربیٹیوں کی جلد شادی کرو اورمیں تمہیں یہ بھی وصیت کرتا ہوں کہ شادی پر اخراجات بھی کم کرو، مہرباندھنے میں بھی بہت مبالغہ سے کام نہ لو، شادی کےاخراجات میں اعتدال اورمیانہ روی اختیار کرو، شادی کے لیے ایسے لوگوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کروجو نیک، متقی، امانت دار اور پاکباز ہوں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی سمجھ بوجھ عطافرمائے، دین پر ثبات واستقامت سےنوازے، ہمیں اورتمھیں اپنے نفسوں کی شرارتوں اوربرے عملوں سے محفوظ رکھے، اورسب کو ظاہری وباطنی تمام گمراہ کن فتنوں سے بچائے اورہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعابھی کرتے ہیں کہ وہ ہمارے حکمرانوں کی اصلاح فرمادے اورانہیں دوسروں کے لیے اصلاح کا ذریعہ بنادے، بے شک وہ ہرچیز پرقادر ہے۔
وصلي اللّٰه وسلم علي نبينا محمد وآله وصحبه
|