کہ اگرتم نےشرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہو جائیں گےاورتم زیاں کاروں میں ہوجاؤ گے ۔‘‘
اےبیت اللہ الحرام کےحجاج کرام!ہمارےنبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ ہجرت فرمانے کے بعد اپنی حیات کے آخرمیں صرف ایک ہی حج کیا ہے جسے حجۃ الوداع کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، اسی حج میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول وعمل کے ساتھ مناسک حج کی تعلیم بھی دی اوریہ ارشاد بھی فرمایاکہ:
((خُذُوا عَنِّي مَنَاسِكَكُمْ)) ’’لوگو!تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو ۔‘‘
لہذاتمام مسلمانون پر واجب ہے کہ وہ حج کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو پیش نظر رکھیں اورمناسک حج اس طرح اداکریں جس طرح انہیں اداکرنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی معلم ومرشد ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ للعالمین اورتمام بندگان الٰہی کے لیے حجت بناکر مبعوث فرمایا ہے، لہذا اللہ تعالیٰ نے تمام بندوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اس کے رسول کی اطاعت کریں کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع واطاعت ہی جنت میں جانے اورجہنم سے بچنے کا سبب ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اس بات کی دلیل ہے کہ بندوں کو اپنے رب سے سچی محبت ہے، نیز یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندے سے محبت کی علامت بھی ہے ۔ارشادباری تعالیٰ ہے:
﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ ﴾ (الحشر۵۹ /۷)
’’جو(چیزحکم)تم کوپیغمبر( صلی اللہ علیہ وسلم )دیں وہ لےلواورجس سےمنع کریں(اس سے)بازرہو ۔‘‘
نیزفرمایا:
﴿وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ﴾ (النور۲۴ /۵۶)
’’اورنمازپڑھتےرہو، زکوٰۃدیتےرہواور(اللہ کے)رسول( صلی اللہ علیہ وسلم )کےفرمان پرچلتےرہوتاکہ تم پررحمت کی جائے ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ﴾ (النساء۴ /۸۰)
’’جس شخص نے رسول کی فرماں برداری کی بے شک اس نے اللہ کی فرماں برداری کی ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰه أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللّٰه وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللّٰه كَثِيرًا﴾ (الاحزاب۳۳ /۲۱)
’’یقینا تمہارے لیے رسول اللہ کی ذات میں عمدہ( بہترین)نمونہ موجود ہے، (یعنی)ہراس شخص کے لیے جسےاللہ (سے ملنے)اورروزقیامت(کےآنے)کی امید ہواوروہ اللہ کا ذکر کثرت سے کرتا ہو ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿وَمَن يُطِعِ اللّٰه وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٣﴾ وَمَن يَعْصِ اللّٰه وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ﴾ (النساء۴ /۱۳۔۱۴)
|