’’اوران کےساتھ اچھی طرح رہوسہو ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ﴾ (البقرۃ۲ /۲۲۸)
’’اورعورتوں کاحق(مردوں پر)ویساہی ہےجیسےدستورکےمطابق(مردوں کاحق)عورتوں پرہے، البتہ مردوں کوعورتوں پرفضیلت ہے ۔‘‘
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادپاک ہےکہ’’نیکی حسن خلق کانام ہے۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےیہ بھی فرمایاہےکہ’’کسی نیکی کوبھی حقیرنہ سمجھوحتیٰ کہ اپنے بھائی سےخندہ پیشانی سےملنےکوبھی حقیرنہ جانو‘‘ ان دونوں احادیث کوامام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نےاپنی’’ صحیح‘‘ میں بیان فرمایاہے، نیزآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کایہ بھی ارشادگرامی ہےکہ’’ مومنوں میں سےایمان کےاعتبارسےکامل ترین وہ شخص ہے، جس کااخلاق سب سےاچھاہو، تم میں سےبہترین لوگ وہ ہیں جواپنی عورتوں سےاچھاسلوک کرتےہیں اورمیں اپنےاہل وعیال کےساتھ تم سب کی نسبت اچھاسلوک کرتاہوں، ان کےعلاوہ اوربھی بہت سی احادیث مبارکہ ہیں جن میں عام مسلمانوں کےساتھ حسن خلق اورخندہ پیشانی سےحسن معاشرت کی ترغیب دی گئی ہےتواس سےاندازہ فرمائیےکہ جب معاملہ میاں بیوی اورقریبی رشتہ داروں کاہوتوپھریہ تعلیم وترغیب کس قدرشدت کےساتھ ہوگی۔۔۔۔؟
آپ نےبہت اچھاکیاجوصبرکیا۔جفا، بدسلوکی اورشوہرکی ہرناروا بات کوبرداشت کیا، میں تمہیں یہ وصیت کرتاہوں کہ مزیدصبرکرو، گھرنہ چھوڑو، ان شاءاللہ اس میں بہت بھلائی ہوگی اوراس کاانجام بھی بہت اچھاہوگاکیونکہ ارشادباری تعالیٰ ہے:
﴿وَاصْبِرُوا ۚ إِنَّ اللّٰه مَعَ الصَّابِرِينَ﴾(الانفال۸ /۴۶)’’اورصبرسےکام لو، یقینااللہ تعالیٰ صبرکرنےوالوں کےساتھ ہے(یعنی ان کامددگارہے)۔‘‘
مزیدفرمایا:
﴿إِنَّهُ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰه لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ﴾(یوسف۱۲ /۹۰)
’’جوشخص اللہ سےڈرتااورصبرکرتاہےتواللہ نیکوکاروں کااجرضائع نہیں کرتا ۔‘‘
نیزفرمایا:
﴿إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾(الزمر۳۹ /۱۰)’’جوصبرکرنےوالےہیں، ان کوبےشمارثواب ملےگا ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿فَاصْبِرْ ۖ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ﴾ (ھود۱۱ /۴۹)’’صبرکروکہ انجام پرہیزگاروں ہی کا(بھلا)ہے ۔‘‘
اس کےساتھ ہنسی خوشی کی باتیں کرنےاوراسےایسےالفاظ سےمخاطب کرنےمیں کوئی حرج نہیں، جس سےاس کےدل میں نرمی، گداز اور انبساط وانشراح پیدا ہواور وہ آپ کےحق کومحسوس کرےاورجب تک وہ اہم اور واجب امورکواداکرتارہے، اس سےدنیوی ضرورتوں کےبارےمیں کوئی مطالبہ نہ کروحتیٰ کہ اسےخودہی انبساط اور انشراح قلب وصدرحاصل ہوجائےگا۔آپ کےاس طرزعمل کا ان شاءاللہ اچھا انجام ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کوہرنیکی کی مزیدتوفیق عطا
|