Maktaba Wahhabi

171 - 548
ساری زمین میں لوگوں پر ظاہراً وباطناً جاری ہوا اور آخر زمانے میں مہدی موعود کا دور ہو گا۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ اللہ کے خاص نیک بندے تھے، اب جو ان کو فاسق و منافق جانے، وہ اس آیت کا منکر ہے۔ 3۔اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّکَّنّٰھُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَوُا الزَّکٰوۃَ وَ اَمَرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَ نَھَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَ لِلّٰہِ عَاقِبَۃُ الْاُمُوْرِ﴾ [الحج: ۴۱] [یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نماز قائم کریں اور زکات ادا کریں اور اچھے کاموں کا حکم کریں اور برے کاموں سے منع کریں اور تمام کاموں کا انجام اللہ کے ہاتھ میں ہے] اس آیت میں اصحاب کی تعریف ہے کہ وہ حامیِ دین تھے۔ اب جو کوئی ان کو برا جانے وہ بد دین ہے۔ 4۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗٓ اَشِدَّآئُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآئُ بَیْنَھُمْ تَرٰھُمْ رُکَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰہِ وَرِضْوَانًا سِیْمَاھُمْ فِیْ وُجُوْھِھِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِ ذٰلِکَ مَثَلُھُمْ فِی التَّوْرٰۃِ وَمَثَلُھُمْ فِی الْاِِنْجِیْلِ کَزَرْعٍ اَخْرَجَ شَطْئَہٗ فَاٰزَرَہٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰی عَلٰی سُوْقِہٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِھِمُ الْکُفَّارَ وَعَدَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْھُمْ مَّغْفِرَۃً وَّاَجْرًا عَظِیْمًا﴾ [الفتح: ۲۹] [محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحم دل ہیں تو انھیں دیکھے گا رکوع سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل اور رضا مندی کی جستجو میں ہیں ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے ہے ان کی یہی مثال تورات میں ہے اور ان کی مثال انجیل میں ہے اس کھیتی کے مثل جس نے اپنا اکھوا نکالا پھر اسے مضبوط کیا اور وہ موٹا ہو گیا پھر اپنے تنے پر سیدھا کھڑا ہو گیا اور کسانوں کو خوش کرنے لگا تا کہ ان کی وجہ سے کافروں کو چڑھائے، ان ایمان والوں اور نیک عمل والوں سے اللہ نے مغفرت اور بڑے ثواب کا وعدہ کیا ہے]
Flag Counter