Maktaba Wahhabi

272 - 548
بیسویں فصل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعظیم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بغض رکھنا کفر ہے: ہمارے لیے حضرات صحابہ کرام اور صحابیات رضی اللہ عنہم کی توہین کرنے اور ان کی برائی بیان کرنے سے اپنی زبانوں کو روکنا لازم اور ضروری ہے، کیونکہ وہ سب ہمارے مقتدا، سردار اور پیشوا ہیں۔ ان کی بدی کرنا قطعاً حرام اور کبیرہ گناہ ہے، بلکہ بعض اہلِ علم نے تو اسے کفر کہا ہے اور دلیل میں یہ آیت پیش کی ہے: ﴿ لِیَغِیْظَ بِھِمُ الْکُفَّارَ﴾ [الفتح: ۲۹] [تا کہ وہ ان کے ذریعے کافروں کو غصہ دلائے] اس آیت کے مطابق تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر غیظ و غضب رکھنا اور ان سے بغض رکھنا کفار کا خاصا ہے۔ مذکورہ آیت سے یہ استدلال فی الواقع نہایت عمدہ اور واضح ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعظیم امت پر فرض ہے: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعظیم کرنا حکمِ باری تعالیٰ اور ارشادِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق، جو قرآن و حدیث میں درج ہے، تمام افرادِ امت پر فرض اور واجب ہے۔ حدیث کی معتبر ومعتمد کتابوں میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب وفضائل میں بہت سی صحیح احادیث وارد ہیں، جن پر کسی گمراہ اور گمراہ کرنے والے بدعتی کے لیے مجالِ جرح وانکار نہیں، پھر بھی وہ کسی بے شرمی کا مظاہرہ کرے تو سچ ہے: ﴿وَ مَنْ یُّضْلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنْ ھَادٍ﴾ [الرعد: ۳۳] [اور جسے اللہ گمراہ کر دے پھر اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں] جہاں تک صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے باہمی اختلاف اور جھگڑے کا تعلق ہے تو ہمیں اس کا تذکرہ
Flag Counter