Maktaba Wahhabi

314 - 548
دیباچہ أَشْھَدُ أنْ لَّا إِلٰہَ إلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہ۔ [میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں] یہ کلمہ اس رسالے کی حمد و نعت ہے۔ حدیثِ جبرئیل میں بہ روایتِ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کلمے کو اسلام کا کلمہ فرمایا ہے۔ اس حدیث کو امام مسلم رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے۔[1] کلمۂ توحید کی اہمیت: اس کلمے کا بیان بہت سی حدیثوں میں آیا ہے: 1۔صحیح بخاری ومسلم میں عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی مرفوع حدیث (( بُنِيَ الْإِسْلَامُ ۔۔۔ ))میں کلمۂ اسلام کا بیان ان الفاظ میں ہوا ہے: (( شَھَادَۃُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ )) [2] [یہ گواہی دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں] 2۔ایک متفق علیہ حدیث کے الفاظ یہ ہیں: (( اُمِرْتُ أنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَشْھَدُوْا أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ )) [3] [مجھے اللہ کی طرف سے حکم ہوا ہے کہ دشمنانِ اسلام سے جہاد کروں، حتی کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ کے رسول ہیں] 3۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ایک طویل مرفوع حدیث میں یوں مذکور ہے :
Flag Counter