Maktaba Wahhabi

319 - 548
مقدمہ اثباتِ توحید اور نفیِ شرک کا بیان توحید کے دلائل: قرآن پاک میں توحید کے بے شمار دلائل ہیں۔ اہلِ علم وایمان کے نزدیک ایمان درست کرنے کے لیے وہی دلائل کافی اور اطمینان بخش ہیں، کسی دوسرے شخص کے بیان وبرہان کی ضرورت نہیں ہے۔ پائے استدلالیاں چوبیں بود پائے چوبیں سخت بے تمکین بود [دلیلوں کے پیچھے دوڑنے والوں کے پاؤں لکڑی کی مانند ہوتے ہیں، جو بہت ہی ناپایدار ہوتے ہیں] پہلی دلیل جس سے توحید کا اثبات ہوتا ہے، وہ ﴿بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم﴾ ہے، پھر پوری سورۃ الفاتحہ ﴿وَلَا الضَّآلِیْنَ﴾ تک میں اللہ تعالیٰ کی خالص توحید پر تیس دلیلیں موجود ہیں۔[1] ہم نے اپنی کتاب ’’الدین الخالص‘‘ میں اثباتِ توحید اور نفیِ شرک کی ستاسی (۸۷) آیتیں ذکر کی ہیں۔[2] یوں تو سارا قرآن ہی اجمالی طور پر بیانِ توحید اور ردِ شرک سے بھرا ہوا ہے، تاہم اس جگہ بہ طور نمونہ بعض آیتیں ذکر کی جاتی ہیں۔ پہلی آیت: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter