Maktaba Wahhabi

532 - 548
ساتواں باب مسئلہ شفاعت وغیرہ کا بیان قرآنی آیات: قیامت کے دن شفاعت کے بارے میں چند آیا ت قرآنیہ حسبِ ذیل ہیں : ﴿وَ لَا یَشْفَعُوْنَ اِلَّا لِمَنِ ارْتَضٰی وَ ھُمْ مِّنْ خَشْیَتِہٖ مُشْفِقُوْنَ﴾ [الأنبیائ: ۲۸] [اور وہ سفارش نہیں کر سکتے مگر جس کے لیے اللہ کی مرضی ہو اور وہ اس کی ہیبت سے خوف زدہ ہیں] ﴿مَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِہٖ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا شَفِیْعٍ﴾ [السجدۃ: ۴] [اس کے سوا تمھارا کوئی سر پرست اور سفارشی نہیں ہے] ﴿قُلْ لِلّٰہِ الشَّفَاعَۃُ جَمِیْعًا﴾ [الزمر: ۴۴] [اے پیغمبر کہہ دو کہ ساری سفارش اللہ کے اختیار میں ہے] ﴿یَوْمَئِذٍ لَّا تَنْفَعُ الشَّفَاعَۃُ اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ وَ رَضِیَ لَہٗ قَوْلًا﴾ [طٰہٰ: ۱۰۹] [اس دن کسی کی شفاعت فائدہ نہ دے گی مگر جس کو رحمن سفارش کرنے کی اجازت دے اور اس کی بات پسند کرے] ﴿لاَ تُغْنِیْ شَفَاعَتُھُمْ شَیْئًا اِِلَّا مِنْم بَعْدِ اَنْ یَّاْذَنَ اللّٰہُ لِمَنْ یَّشَآئُ وَیَرْضٰی﴾ [النجم: ۲۶] [ان کی سفارش کچھ کام نہیں آسکتی، مگر اس کے بعد کہ اللہ حکم دے جس کے لیے چاہے اور پسند کرے] ان آیتوں سے معلوم ہوا کہ شفاعت قیامت کے دن اسی کی ہوگی جس کو اللہ پسند کرے گا،
Flag Counter