Maktaba Wahhabi

257 - 548
بارھویں فصل جسم کا انجام قیامت کے دن دنیا میں ملے ہوئے ان جسموں کا روحوں کے ساتھ لوٹایا جانا کتاب و سنت کے واضح دلائل کے ساتھ ظاہر ہے۔ آخرت میںہر شخص کا بدن عرف و شرع کی رو سے وہی ہو گا جو دنیا میں تھا، اگرچہ مشیت ایزدی کے ساتھ طول و عرض کی مقدار میں کچھ کمی بیشی کیوں نہ آ جائے۔ مرنے کے بعد ہر شخص کا قبر سے اٹھنا برحق ہے۔ قیامت کی سختیاں اور خوفناک واقعات، جن کی خبر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے، جیسے اختلافِ مراتب کی بنیاد پر بندوں کا اذیت و تکلیف اٹھانا، دائیں اور بائیں ہاتھوں میں نامۂ اعمال تھمایا جانا، ان اعمال ناموں میں ذرہ برابر تک کی نیکی و بدی درج پانا، اسی طرح اعمال کا وزن، پل صراط سے گزرنا، حساب و کتاب، سوال و جواب اور ہر عمل کی جزا و سزا ملنا وغیرہ؛ جن جن زلازل و فتن اور آلام و محن کا وقوع حشر کے روز بتلایا گیا ہے، سب کچھ ہونے والا ہے اور حق ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter