Maktaba Wahhabi

254 - 548
نویں فصل فرشتوں کا ذکر فرشتے بھی مختلف مراتب رکھنے والی اللہ تعالیٰ کی ایک مخلوق ہے۔ وہ مقرب ہوں یا غیر مقرب، آسمانی ہوں یا زمینی؛ ہر ایک کے ذمے ایک خدمت بجا لانا مقرر ہے۔ بعض فرشتے بندوں کے اعمال تحریر کرنے کی ذمے داری ادا کرتے ہیں۔ بعض فرشتے ہلاکت کے مختلف اسباب سے لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ بعض کے ذمے مخلوق کے دل میں خیر ونیکی کا القا کرنا ہے، جس طرح شیاطین اولادِ آدم کے دلوں میں برے خیالات ڈالا کرتے ہیں۔ ہر فرشتے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے مقام و مرتبے کے لحاظ سے ایک حد مقرر ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کر سکتا۔ ہر فرشتہ احکام کی تعمیل میں ہمیشہ کمر بستہ رہتا ہے اور ان میں سے کوئی نافرمانی اور خلاف ورزی کے نام سے بھی آشنا نہیں ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter