Maktaba Wahhabi

281 - 548
چاہتا ہے اور اس سے محبت کرتا ہے تو وہ اسے ان شیاطین کے مکرو فریب سے بچا لیتا ہے۔ جادو کو تقدیرِ الٰہی کے بغیر موثر سمجھنا کفر ہے: دنیا میں جادو اور جادو گر دونوں موجود ہیں، مگر جادو گر رب تعالیٰ کے حکم کے بغیر کسی کا نقصان کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ جو شخص جادو کو عمل میں لائے یا یہ اعتقاد رکھے کہ تقدیرِ الٰہی کے بغیر جادو کے ذریعے سے کسی طرح کا نفع و نقصان ہونا ممکن ہے تو ان دونوں صورتوں میں وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اگر کسی مسلمان کی زبان سے کلمۂ کفر برآمد ہو تو اس سے توبہ کرانی چاہیے۔ اگر تو وہ توبہ کرلے تو ٹھیک ہے، ورنہ اس کی گردن مار دی جائے، لیکن اگر وہ کلمہ صریح کفر نہ ہو، بلکہ مجہول اور مشتبہ لفظ ہو تو اس کے کہنے سے اسے سمجھا کر دوبارہ یہ کلمہ بولنے سے منع کر دیا جائے، پھر بھی اگر وہ اس کلمے کا اعادہ کرے تو تنبیہ کے طور پر اسے کچھ سزا دی جائے۔ تمام نشہ آور چیزیں شارع کے فرمان کے مطابق حرام ہیں۔ قلیل و کثیر نشہ آور کی حرمت یکساں اور برابر ہے۔ اہلِ حدیث کے عقائد: امام صابونی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہلِ حدیث نمازوں کو اول وقت میں ادا کرنا پسند کرتے ہیں اور اس بارے میں جلدی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ امام کے پیچھے سورت فاتحہ پڑھنا مقتدی پر واجب بتلاتے ہیں۔ کچھ وقت سونے کے بعد تہجد پڑنے کا حکم کرتے ہیں، اسی طرح قرابت داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا، ہر کس و ناکس کو سلام کہنا، کھانا کھلانا۔ فقرا، مساکین اور یتیموں پر شفقت کرنا۔ نو مسلم کے کام کو عالی ہمتی سے انجام دینا، کھانے پینے شادی بیاہ وغیرہ میں حد اعتدال سے تجاوز نہ کرنا، امورِ خیر میں جلدی کرنا۔ اس کے سوا دیگر نیک اعمال کے تذکرے محدثین کی وصیتوں میں مذکور ہیں۔ اہلِ حدیث کا شیوہ: ’’اہلِ حدیث اپنی محبت اور عداوت دونوں میں شریعت ہی کے موافق ہوتے ہیں۔ دین کے مسائل میں لڑائی جھگڑا ان کا شیوہ نہیں ہے۔ یہ اہلِ بدعت و ضلالت کے قریب تک نہیں پھٹکتے، جاہلوں اور نفس پرستوں سے کچھ سروکار نہیں رکھتے اور اہلِ بدعت کو برا جانتے ہیں جو دین میں نئی نئی
Flag Counter