Maktaba Wahhabi

263 - 548
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ وَ لَقَدْ ھَمَّتْ بِہٖ وَ ھَمَّ بِھَا لَوْ لَآ اَنْ رَّاٰ بُرْھَانَ رَبِّہٖ کَذٰلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْہُ السُّوْٓئَ وَ الْفَحْشَآئَ اِنَّہٗ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِیْنَ﴾ [یوسف: ۲۴] [اور بلاشبہہ یقینا وہ اس کے ساتھ ارادہ کر چکی تھی اور وہ بھی اس عورت کے ساتھ ارادہ کر لیتا اگر یہ نہ ہوتا کہ اس نے اپنے رب کی دلیل دیکھ لی، اسی طرح ہوا، تا کہ ہم اس سے برائی اور بے حیائی کو ہٹا دیں۔ بے شک وہ ہمارے خالص کیے ہوئے بندوں سے تھا] فضائلِ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ: اہلِ حدیث کے عقائد میں یہ عقیدہ بھی شامل ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوقات سے زیادہ جلیل القدر اور ان سب سے بہتر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر نبوت ختم ہو چکی ہے، لہٰذا اب قیامت تک کوئی سچا نبی نہیں ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت تمام لوگوں کے لیے عام ہے۔ تمام جنوں اور انسانوں پر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تعمیل اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع فرض اور لازم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سید الانبیا اور خاتم الرسل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمومی بعثت اور دیگر خاص فضائل کی وجہ سے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ عالیہ میں جمع ہیں، محدثین کی جماعت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کی تفصیل میں عمدہ عمدہ کتابیں تصنیف کی ہیں، جیسے قاضی عیاض رحمہ اللہ کی کتاب ’’الشفائ‘‘، امام سیوطی رحمہ اللہ کی کتاب ’’خصائص کبریٰ‘‘، امام عسقلانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’مواہب لدنیہ‘‘ اور شیخ عبدالحق دہلوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’مدارج النبوۃ‘‘۔ ٭٭٭
Flag Counter