Maktaba Wahhabi

334 - 677
منتخب کی۔‘‘[1] ۳۳۔ السیوطی رحمہ اللہ (ت: ۹۱۱ ہجری) : آپ نے اس حدیث کہ ’’بے شک عائشہ سب عورتوں سے اس طرح افضل ہے جس طرح سب کھانوں سے ’’ثرید‘‘ افضل ہے .... الحدیث‘‘ کی شرح کرتے ہوئے فرمایا: ’’ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ تمام عورتوں سے افضل سیّدہ مریم رحمہ اللہ اور سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ہیں اور تمام امہات المومنین سے افضل سیّدہ خدیجہ اور سیّدہ عائشہ رضی ا للہ عنہما تھیں ۔‘‘[2] ۳۴۔ صفی الدین خزرجی[3] رحمہ اللہ : فرماتے ہیں : ’’عائشہ بنت ابی بکر الصدیق رضی ا للہ عنہما التیمیہام عبداللہ فقیہہ، ام المومنین، الربانیہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوبہ ہیں ۔‘‘[4] ۳۵۔ ملا علی القاری[5] رحمہ اللہ (ت: ۱۰۱۴ ہجری): آپ نے اس حدیث کہ ’’عائشہ عورتوں سے اس طرح افضل ہے جس طرح کھانوں سے ثرید افضل ہے.... الحدیث‘‘ کی شرح میں لکھا ہے: ’’حدیث کے الفاظ سے ظاہری معنی یہی نکلتا ہے کہ وہ تمام عورتوں سے افضل ہیں ۔ کیونکہ آپ رضی اللہ عنہا میں کمالات علمیہ و عملیہ کی جامعیت ہے اور انھیں ثرید سے تشبیہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ عربوں کے ہاں ثرید سب کھانوں سے افضل ہے۔ وہ گوشت، روٹی اور شوربے کو ملا کر بنایا جاتا ہے اور کوئی غذا اس کی ہم پلہ نہیں اور اس میں غذائیت، لذت، قوت، کھانے کی سہولت،
Flag Counter