کے خصوصی دوستوں میں طعن کرنا اور انھیں ایسے افعال میں مطعون کرنا جن سے اللہ تعالیٰ نے انھیں بری کر دیا ہو۔
آخر میں ہم کہتے ہیں : ’’رافضیوں کا بہتان لگانا معمول کا کام ہے کیونکہ ان کے شبہات و شکوک ان کے دعووں سے زیادہ ہوتے ہیں جو ان کے جھوٹ اور دھوکا بازی کی واضح دلیل ہیں ۔
۲۔ دوسرا بہتان اور اس کا ردّ:
شیعہ کہتے ہیں :’’ بے شک عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولتی تھیں ۔‘‘
روافض کہتے ہیں کہ ’’ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث قابل قبول نہیں ۔ کیونکہ اس کی روایت فاسد ہے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولتی تھی۔‘‘
صدوق نے اپنی سند کے ذریعے جعفر بن محمد سے روایت کی ہے کہ تین شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولتے تھے۔ ابوہریرہ، انس بن مالک اور ایک عورت( رضی اللہ عنہم )۔ [1]
مذکورہ بالا خبر میں روافض نے جس ’’عورت‘‘ کا تذکرہ کیا ہے اور ان کا یہ دعویٰ کہ یہ عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولا کرتی تھی۔ اس سے ان کی مراد ام المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ اس کی تائید ان کی امہات الکتب سے ہوتی ہے۔
مثلاً ’’بحار الانوار‘‘ میں مذکورہ زہر والی جھوٹی خبر کے آخر میں لکھا ہوا ہے۔(اس سے مراد عائشہ) ہے۔[2]
اسی طرح مجلسی نے ایک اور مقام پر لکھا ہے:’’ ((و امراۃ)) ....وہ عائشہ ہے۔‘‘[3]
مصنف ’’بحار الانوار‘‘ نے خود ہی ’’عائشہ‘‘ کا لفظ بریکٹ میں لکھا ہے۔
تستری[4] نے صحیحین میں سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ایک روایت نقل کی اور اس پر یوں تعلیق
|