چھٹا باب :
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل اور
دیگر سیّدات خانہ نبوی کے باہمی فضائل
پہلی فصل:.... سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل
پہلا مبحث:.... سیّدہ عائشہ اور دیگر امہات المومنین رضی اللہ عنہن کے مشترکہ فضائل
بلاشبہ امہات المومنین رضی اللہ عنہن کے فضائل، احترامات اور تعظیم و تکریم کے بے شمار دلائل و احادیث موجود ہیں ۔ اس اعتبار سے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات ہیں اور وہ سب بلاشک و شبہ آپ کے اہل بیت میں سے ہیں ۔ طاہرات، مطہرات، طیبات و مطیبات، برئیات و مبرء ات اور وہ ہر اس عیب اور نقص سے بری ہیں ، جو عیب بھی ان کی عزت و احترام یا ان کی ذوات پر لگایا جائے۔
گویا پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے اور اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں ۔رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُنَّ وَ اَرْضَاہُنَّ اَجْمَعَاتٍ۔
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے وہ فضائل جن میں دیگر امہات المومنین بھی شریک ہیں وہ کچھ یوں ہیں :
۱۔تمام جہانوں کی عورت سے وہ سب سے افضل ہیں ۔ مطلق طور پر ہر قسم کا شرف، فضل اور بلند مقام و مرتبہ انہی کے لیے ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿ يَانِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ ﴾ (الاحزاب: ۳۲)
’’اے نبی کی بیویو! تم (عام) عورتوں میں سے کسی ایک جیسی نہیں ہو۔‘‘
تو اللہ تعالیٰ نے مطلق طور پر امہات المومنین کی فضیلت کا اعلان کیا ہے۔ یہی شرف ان کے لیے کیا کم ہے۔
۲۔بے شک وہ سب مطلق طور پر افضل بنی آدم اور سیّد ولدِ آدم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات ہیں ، تو جن خواتین کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو افضل البشر اور سرور کونین ہیں نے اپنے لیے چن لیا ہو ان سے کوئی
|