Maktaba Wahhabi

173 - 460
کے مطابق حکم نہ دے گا تو ایسے لوگ نافرمان ہیں۔‘‘ 4۔سورۃ المائدہ (آیت:۶۸) میں ارشاد الٰہی ہے: {قُلْ یٰٓاَھْلَ الْکِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰی شَیْئٍ حَتّٰی تُقِیْمُوا التَّوْرٰۃَ وَ الْاِنْجِیْلَ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ لَیَزِیْدَنَّ کَثِیْرًا مِّنْھُمْ مَّآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ طُغْیَانًا وَّ کُفْرًا فَلَا تَاْسَ عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِیْنَ } ’’کہو کہ اے اہلِ کتاب! جب تک تم تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں ) تمھارے رب کی طرف سے تم لوگوں پر نازل ہوئیں،اُن کو قائم نہ رکھو گے،کچھ بھی راہ پر نہیں ہو سکتے اور (یہ قرآن) جو تمھارے رب کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے،اس سے اُن میں سے اکثر کی سرکشی اور کفر اور بڑھے گا تو تم قوم کفار پر افسوس نہ کرو۔‘‘ 94۔اکلِ حلال: پارہ 7{وَاِذَا سَمِعُوْا}سورۃ المائدہ (آیت:۸۸) میں فرمایا: {وَکُلُوْا مِمَّا رَزَقَکُمُ اللّٰہُ حَلَالاً طَیِّباً وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ أَنْتُمْ بِہٖ مُؤْمِنُوْنَ} ’’اور جو حلال وطیب روزی اللہ نے تمھیں دی ہے،اُسے کھاؤ اور اللہ سے،جس پر ایمان رکھتے ہو،ڈرتے رہو۔‘‘ 95۔قسم توڑنے کا کفارہ: سورۃ المائدہ (آیت:۸۹) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْٓ اَیْمَانِکُمْ وَ لٰکِنْ یُّؤَاخِذُکُمْ بِمَا
Flag Counter