دوسرا مبحث:
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے خصوصی فضائل
ام المومنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کے دلائل اتنی کثرت اور اتنے تواتر کے ساتھ وارد ہوئے یہاں تک کہ حافظ ابو الحجاج مزی رحمہ اللہ نے کہہ دیا:
’’ان کے فضائل و مناقب بہت ہی زیادہ ہیں ۔‘‘[1]
آجری[2] رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
’’تم جان لو اللہ تعالیٰ ہم پر اور تم پر رحم کرے کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام زوجات علیہ السلام امہات المومنین ہیں اللہ عزوجل نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے انھیں فضیلت دی ان میں سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی بیوی سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہیں اور ان کے بعد دوسری بیوی سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ ان کا مقام و مرتبہ جلیل القدر ہے۔ اگر کوئی کہے کہ علماء و شیوخ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل و مناقب جمع کرنے میں اس قدر سعی کیوں کرتے ہیں جبکہ وہ دیگر ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل و مناقب کا اتنا اہتمام نہیں کرتے، یعنی سیّدہ خدیجہ اور سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بعد آنے والی ازواج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں وہ اس قدر نہیں لکھتے۔ تو اسے یہ کہا جائے گا۔ جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں منافقوں کے گروہ نے ان سے حسد کیا اور ان پر جھوٹا بہتان لگایا تو اللہ نے ان کی براء ت نازل کر
|