Maktaba Wahhabi

238 - 460
ہیں۔اور جو بے ہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں۔اور زکات ادا کرتے ہیں۔اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔مگر اپنی بیویوں یا (کنیزوں سے) جو ان کی ملک ہوتی ہیں کہ (ان سے) مباشرت کرنے سے انھیں ملامت نہیں۔اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں،وہ (اللہ کی مقرر کی ہوئی حد سے) نکل جانے والے ہیں۔اور جو امانتوں اور اقراروں کو ملحوظ رکھتے ہیں۔اور جو نمازوں کی پابندی کرتے ہیں۔یہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں۔جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ یہی کامیابی پانے والے اہلِ ایمان ہیں اور رحمن کے سچے بندے ہیں۔جنھیں عبادالرحمن کے اوصاف والے بھی کہا جاسکتا ہے۔ 2۔عباد الرحمن کے بعض اوصاف کی تفصیل کے لیے سورۃ الفرقان (آیت:۶۳ تا آخر ۷۶) میں ارشادِ الٰہی ہے: {وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَی الْاَرْضِ ھَوْنًا وَّاِذَا خَاطَبَھُمُ الْجٰھِلُوْنَ قَالُوْا سَلٰمًا . وَالَّذِیْنَ یَبِیْتُوْنَ لِرَبِّھِمْ سُجَّدًا وَّقِیَامًا . وَالَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَھَنَّمَ اِنَّ عَذَابَھَا کَانَ غَرَامًا . اِنَّھَا سَآئَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا . وَالَّذِیْنَ اِذَا اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَلَمْ یَقْتُرُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًا . وَالَّذِیْنَ لاَ یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ وَلاَ یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلاَ یَزْنُوْنَ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ یَلْقَ اَثَامًا . یُّضٰعَفْ لَہٗ الْعَذَابُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَیَخْلُدْ فِیْہٖ مُھَانًا . اِلَّا مَنْ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُوْلٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِھِمْ
Flag Counter