Maktaba Wahhabi

160 - 460
81۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان: سورۃ النساء (آیت:۱۷۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ کُمُ الرَّسُوْلُ بِالْحَقِّ مِنْ رَّبِّکُمْ فَاٰمِنُوْا خَیْرًا لَّکُمْ وَ اِنْ تَکْفُرُوْا فَاِنَّ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیْمًا حَکِیْمًا} ’’لوگو! اللہ کے پیغمبر تمھارے پاس تمھارے رب کی طرف سے حق بات لے کر آئے ہیں تو (ان پر) ایمان لاؤ (یہی) تمھارے حق میں بہتر ہے اور اگر کفر کرو گے تو (جان رکھو کہ) جوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے،سب اللہ ہی کا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔‘‘ اگر کوئی ایمان نہیں لاتا تو اس کے کفر سے اللہ کا کیا بگڑے گا؟ جیسے حضرت موسیٰ نے اپنی قوم سے فرمایا: {اِنْ تَکْفُرُوْٓا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا فَاِنَّ اللّٰہَ لَغَنِیٌّ حَمِیْدٌ}[إبراھیم:۸] ’’اگر تم اور روئے زمین پر بسنے والے سب کے سب کفر کا راستہ اختیار کر لیں (تو وہ اللہ کا کیا بگاڑیں گے؟) یقینا اللہ تعالیٰ تو بے پروا تعریف کیا گیا ہے۔‘‘ ایک حدیثِ قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ’’اے میرے بندو! اگر تمھارے اوّل و آخر تمام انسان اور جن ایک آدمی کے دل کی طرح ہو جائیں جو تم میں سب سے زیادہ متقی ہے تو اس سے میری بادشاہی میں اضافہ نہیں ہوگا اور اگر تمھارے اوّل و آخر انس و جن اس ایک آدمی کے دل کی طرح ہو جائیں جو تم میں سب
Flag Counter